ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی رمضان بازاروں میں سبسڈائزڈ ریٹس پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اتوار کی چھٹی کے روز بھی فیلڈ میں متحرک رہے
انہوں نے نرخوں اور معیار کا جائزہ لینے کیلئے خانیوال،کبیروالا،عبدالحکیم، جہانیاں،میاں چنوں میں قائم پانچوں رمضان بازاروں کے دورے کرکے آٹے،چینی کے اسٹالز،فئیر پرائس شاپس,اشیاء کی دستیابی چیک کی اور اچھی کوالٹی کی اشیاء وافر مقدار میں رکھوانے کی ہدایت کی-
رمضان بازاروں کے وزٹس کے دوران اسسٹنٹ کمشنرز اور مارکیٹ کمیٹی افسران ھی ان کے ہمراہ تھے-اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں رمضان بازار خانیوال،کبیروالا،عبدالحکیم،
میاں چنوں،جہانیاں میں قائم کئے گئے ہیں
رمضان بازاروں میں چینی 65 روپے فی کلو فروخت،10 کلو آٹے کا تھیلا بھی 375 روپے میں دستیاب ہے-انہوں نے کہا کہ 13 مختلف اشیاء پر بھی 25 فیصد تک رعایت ہے جبکہ گوشت،انڈوں،مشروبات کی قیمتیں بھی مارکیٹ سے کم رکھی گئی ہیں- انہوں نے ہدایت کی کہ رمضان بازاروں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرایا جائے گا