سفارت خانے کی آڑ میں کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی شراب اسمگل کرنے کی کوشش

سفارت خانے نے درآمدی سامان سے لاتعلقی کا اظہار کیا
0
40
port qasim

کراچی: پاکستان کسٹمز کے عملے نے پورٹ قاسم سے سفارت خانے کی آڑ میں ساڑھے 8 کروڑ روپے مالیت کی غیر ملکی شراب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

باغی ٹی وی: حکام کے مطابق گڈز ڈیکلریشن میں سفارتخانے کے نام پر درآمدہ کنٹینر میں گھریلو سامان ظاہر کیا گیا تھا کسٹمز حکام نے مشکوک کنٹینر کو روک کر تصدیق کیلئے متعلقہ سفارت خانے کو خط لکھا تو سفارت خانے نے لاتعلقی کا اظہار کیا-

کسٹم حکام کی جانب سے جانچ پڑتال پر کنٹینر سے گھریلو سامان کے بجائے غیرملکی شراب برآمد ہوئی جس کی مالیت 8 کروڑ 48 لاکھ 80ہزار روپے ہے کسٹمز حکام نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ گروہ کے مزید اركان كو پكڑنے كے لیے تفتیش اور کوشش جاری ہے۔

سیالکوٹ:پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن،41 گرفتار

دوسری جانب سیالکوٹ میں پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن،ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیاں شروع کر دی گئی ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران منشیات فروشوں کی سرکوبی کیلیے 76 مقامات پر چھاپے مارے گئے .

کریک ڈاؤن کے دوران 41 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار.گرفتار منشیات فروشوں کے قبضہ سے 65 کلوگرام منشیات اور 37 لٹر شراب برآمد کی گئی ہے.منشیات فروشوں کے خلاف 41 مقدمات درج کیے گئے.عادی نشئیوں کی کمین گاہوں پر بھی چھاپے مارے گئے 57 نشئی مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیے گئے ہیں-

سربراہ بی این پی عوامی اور سابق صوبائی وزیر اسد بلوچ کے گھر پر …

پولیس ضلع کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے پر عزم ہے. ضلع کو منشیات سے مکمل پاک کرنے کے لئے شہریوں کا تعاون اہم ہے.شہری منشیات فروشوں سے متعلق پولیس کو مطلع کریں نام پوشیدہ رکھا جائے گا. آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے،ڈ پی او کہنا ہے کہ. ضلع سے منشیات کے مکمل خاتمہ تک کریک ڈاؤن جاری رہے گا-

مانسہرہ میں بس کھائی میں گرنے سے 2 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق

Leave a reply