عالمی منڈی میں خام تیل مزید سستا ہوگیا

0
47

لندن:عالمی منڈی میں خام تیل مزید سستا ہوگیا،اطلاعات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قدر میں 3 ڈالر فی بیرل سے زائد کمی ہوئی ہے۔مگرپاکستان میں تیل کی قیمتیں مسلسل بڑھائی جارہی ہیں

برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 3.72 ڈالر کمی کے بعد 83.16 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔
برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 3.61 ڈالر کمی کے بعد 89.22 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق فروری میں یوکرین پر روس کے حملےکے بعد یہ خام تیل کی کم ترین قیمت ہے جس کی وجہ عالمی سطح پرکساد بازاری کا خوف اور چین میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے خدشات کے باعث خام تیل کی طلب میں کمی ہے۔

خیال رہے کہ 24 فروری 2022 کو روس نے یوکرین پر حملہ کردیا تھا جس کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں تھیں تاہم اب ان میں کمی آرہی ہے۔

ادھر پاکستان میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کا پیٹرولیم مصنوعات کوڈی ریگولیٹ کرنے کے معاملے پر اہم اجلاس ہوا ہے۔ترجمان کے مطابق اوگرا میں ڈی ریگولیشن کے پہلےمرحلے سے متعلق اجلاس میں تیل کمپنیوں کے حکام نے شرکت کی۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ تیل کمپنیوں نے ڈی ریگولیشن سے متعلق اپنا مؤ قف اور تجاویزپیش کیں۔

ترجمان نے بتایا کہ اوگرا دوسرے مرحلے میں تیل ریفائنریز اور دیگرشراکت داروں سےبات کرےگا، شراکت داروں سے ڈی ریگولیشن کا روڈ میپ تیارکرنے پر تجاویز لی جائیں گی۔

پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

Leave a reply