ڈالر 176 روپے کا ہو گیا؟

0
77

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈالر 176 روپے کا ہو گیا

گوگل نے ایک بار پھر پاکستانیوں کو ماموں بنا دیا،گوگل کے مطابق ڈالر 176 روپے پچیس پیسے کا ہو گیا ہے، گوگل نے بدھ کی شب ساڑھے سات بجے کے قریب ڈالر کا ریٹ 176 روپے دکھانا شروع کر دیا، جس کے بعد تہلکہ مچ گیا کہ ڈالر اتنا سستا ہو گیا،تا ہم حقیقت کچھ اور ہی تھی،

واضح رہے کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 233 روپے پر جا پہنچا اور دن کے اختتام پراوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت 234 روپے پر پہنچ گئی

گوگل کی جانب سے ڈالر کی قیمت غلط دکھانے پر سوشل میڈیا پر بحث شروع ہو گئی ہے، صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیک کر لیں کہیں گوگل کو غلطی نہ لگ گئی ہو،

گوگل ایک بار پہلے بھی ایسا کر چکا ہے، ڈالر کی قیمت گوگل نے 207 بتائی تھی تا ہم بعد میں پتہ چلا کہ گوگل پاکستانیوں کو ماموں بنا رہا ہے،گوگل کی جانب سے ڈالر کی قیمت غلط بتانے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی تھی

شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

سینئر قیادت پرہتک آمیز،انتہائی غیرضروری بیان پرپاک آرمی میں شدید غم وغصہ ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

Leave a reply