شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی)سی ایس ایس اکیڈمی میں زیر تربیت افسران نے شیخوپورہ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے آفس کا دورہ کیا جہاں انہوں چیئرمین منظور الحق ملک، صدر عادل محمود، میاں فاروق احمد، طارق اقبال مغل، عامر اعظم سمیت دیگر عہدیداروں سے ملاقات کی اور ان سے ملکی انڈسٹری کو درپیش مسائل اور انکی ترقی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے، اس موقع پر افسران سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین منظور الحق ملک نے کہا کہ ملکی انڈسٹری کی ترقی کیلئے یہ اختیارات کی مرکزیت اور ایڈوانس ٹیکس کا نظام ختم کرنے کی ضرورت ہے اس سے ہی پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہوں گے
بیوروکریسی کا عدم تعاون ملکی انڈسٹری کی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے اس بات میں کوئی شک نہیں کہ معاشی و معاشرتی ترقی تعلیم و صحت ہر پاکستانی شہری کی ضرورت ہے اور اس کیلئے ہر آدمی کو یکساں کمانے کھانے خرچ اور جمع کرنے کا موقع دینا ہوگا، حکومت خود کوئی کاروبار نہیں کرسکتی اس کیلئے انڈسٹری کو پیداواری ترقی پر لگانا ہوگا، انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس کو ریٹیل کا ؤنٹر پرلیجانے سے سمگلنگ کا خود بخود خاتمہ ہو جائے گا تو دوسری طرف مہنگائی کی لہر میں بھی کمی آئے گی، افسران نے شیخوپورہ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے عہدیداروں سے سوال و جواب کی بھی نشست کی اور ان کے دفاتر کا بھی معائنہ کیا۔