سی ٹی ڈی کی کارروائی ، لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے 3ملزمان گرفتار

سی ٹی ڈی نے لیاری میراں ناکہ میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وارسےتعلق رکھنے والے 3ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری اسلحہ، دستی بم اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی ٹی ڈی نے لیاری میراں ناکہ میں کارروائی کی ، کارروائی کے دوران لیاری گینگ وارسےتعلق رکھنےوالے3ملزمان کو گرفتار کرلیا اور بھاری اسلحہ، دستی بم ، مسروقہ موٹرسائیکل بھی برآمد کیں۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان میں اسلم عرف راشد،تنویرعرف پٹی ،ماجدعرف سیادشامل ہیں ، ملزمان نےبھتہ خوری ،دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں کاانکشاف کیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ گرفتارملزم تنویر2005میں قتل کےمقدمےمیں گرفتار ہوا جبکہ ملزم نے3 سال جیل میں گزارنےکےبعدواپس آکر گینگ وارمیں شمولیت اختیارکی

ملزم تنویرپٹنی اپنےساتھیوں کےہمراہ بیرون ملک رپوش ہوا۔

یاد رہے کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث پانچ انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کیا تھا .

ملزمان موبائل اسنیچنگ کی دو سو سے زائد وارداتوں میں بھی ملوث ہیں،گرفتار ملزمان سے اسلحہ، منشیات برآمد کی گئیں ہیں۔

Comments are closed.