بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کاروائی ،فائرنگ کے تبادلے میں 4 اشتہاری ملزمان ہلاک ہوگئے۔
باغی ٹی وی : سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے کلی شہاب زئی میں سی ٹی ڈی کی ٹیم نے مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا، تاہم کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے حملہ کردیا، اور فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مارے جانے والے چاروں ملزمان اشتہاری تھے۔
خواجہ اجمیر نگری کی حدود میں پولیس مقابلہ
دوسری جانب مارے جانے والے افراد کے لواحقین نے لاشوں کو ژوب کوئٹہ نیشنل ہائی وے پر رکھ کر احتجاج شروع کردیا ہے، اور کوئٹہ نیشنل ہائی وے ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔
دریں اثنا شہر قائد کراچی میں خواجہ اجمیر نگری کی حدود میں پولیس مقابلہ ہوا اور دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 1 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوسرا ملزم فرار ہو گیا مقابلہ 4K چورنگی کے قریب منگھوپیر جانے والے روڈ پر ہوا زخمی ملزم کی شناخت شوقین ولد معصوم حسین نام سے ہوئی جبکہ فراری ملزم کی شناخت ابھی نہیں ہوسکی گرفتار مضروب ملزم کے قبضے سے 1 عدد TT پسٹل 30 بور لوڈ میگزین، 1 موٹر سائیکل بلا نمبر اور 6 موبائل فون برآمد ہوا ۔
ریکارڈ یافتہ ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ،پولیس نے کیا گرفتار
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ زخمی ملزم پہلے بھی گرفتار ہو چکا ہے ۔ جبکہ ملزم کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے اور انٹروگیشن کا عمل جاری ہے ملزمان کے خلاف پولیس مقابلہ اور ناجائز اسلحے کے مقدمات درج کرکے شعبہ تفتیش کے حوالے کیا جا رہا ہے ۔
ادھر لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو علی اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتارکر لیا گیاہربنس پورہ، پولیس پارٹی نے ہربنس پورہ کے مقام پر ناکہ لگا رکھا تھا، مشکوک جانتے ہوئے موٹر سائیکل سوار دو افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو ڈاکوؤں نے ناکے پر کھڑی پولیس پر فائرنگ کی،تعاقب کرنے پر ملزمان سکائے لینڈ پل تک پولیس پر فائرنگ کرتے رہے، فائرنگ رکنے پر اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک ڈاکو گرفتار کر لیا گیا، ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا کا کہنا ہے کہ زخمی ڈاکو کی شناخت علی کے نام سے ہوئی جو رابری کی متعدد وارداتوں میں کینٹ پولیس کو مطلوب تھا-