بھتہ خوری اور اغواء میں ملوث سی ٹی ڈی ایس ایچ او سمیت 4 اغواء کار گرفتار

arrest

ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ کینٹ پولیس کی فوری کاروائی، بھتہ خوری اور اغواء میں ملوث سی ٹی ڈی ایس ایچ او سمیت 4 اغواء کار گرفتار کر لئے گئے

ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی ایس ایچ او اغوا کار بن گیا، شہری کی گمشدگی پر تھانہ میں مقدمہ درج کیا گیا ، پولیس نے تحقیقات کیں تو پتہ چلا کہ اغوا کار کوئی اور نہین بلکہ پولیس اہلکار ہیں،مدعی محمد یوسف کی رپورٹ پر دو رو قبل اپنے بھائی محمد داؤد کی گمشدگی کے بعد اغوائیگی بغرض بھتہ خوری کی رپورٹ پر کینٹ پولیس ڈیرہ نے ڈی پی او ڈیرہ عبدالرﺅف بابر قیصرانی کی زیر نگرانی فوری طور کیس کو جدید سائنسی بنیادوں پر ٹریس کرلیا، پولیس نے چھاپہ مارکر واردات میں ملوث ایس ایچ او سی ٹی ڈی حیدر علی و اہلکاروں سمیت 4 ملزمان عمرخطاب محررCTD،غلام فریدگن مین ،2 اغواء کار زاہد،غلام فرید کو گرفتار کر لیا،

ملزمان کو دھپانوالہ کے قریب جنگل میں اغواء برائے تاوان کی غرض سے لی گئی رقم مبلغ 587000 سمیت گرفتار کیا گیا، ملزمان کے خلاف تھانہ کینٹ میں 365A,386,387,148,149 دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا اور گرفتار ملزمان کو ہتھکڑیاں لگادیں جبکہ مغوی محمد داؤد کو ایس ایچ او سی ٹی ڈی کے نجی کمرہ سے بازیاب کرا لیا ،ملزم غلام فرید جنگلات اور تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا جس تلاش شروع کردی گئی ۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او ڈیرہ نے کہا کہ پولیس میں ایسی کالی بھیڑوں کی کوئی گنجائش نہیں ، ایسے پولیس افسران اور اہلکاروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے ۔ پولیس وردی میں شہریوں کےساتھ ظلم کرنے والوں کو ہرگز معاف نہیں کرینگے۔

خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

پسند کی شادی جرم بن گئی، سفاک ملزمان نے بچوں،خواتین سمیت سات افراد کو زندہ جلا ڈالا

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

حاملہ خواتین کو سموگ سیزن میں خصوصی احتیاط کی ضرورت

Comments are closed.