ساہیوال:روڈ سیفٹی و ٹریفک قوانین بارے آگاہی مہم جاری

0
13

ساہیوال(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر پیر ریاض احمد کی قیادت میں ٹریفک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں پی آر او ٹو ڈی پی او ملک محمد عباس ،انچارج ٹریفک ایجوکیشن عامر چیمہ،ریڈر ڈی ایس پی انیس الرحمان،پرنسپل گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ارشد عمران سمیت طلباء و شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر پیر ریاض احمد نے شہریوں میں ٹریفک آگاہی پر مبنی پمفلٹس تقسیم کیے اور سلو موونگ گاڑیوں پر بیک لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے رات کے اوقات میں ہونے والے ایکسیڈنٹ سے بچاؤ کے لیے ریفلکٹر سٹکر بھی لگائے۔واضح رہے کہ ٹریفک پولیس ساہیوال ضلع بھر میں روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم جاری رکھے ہوئے ہے جس کے تحت  اب تک مختلف تعلیمی اداروں،سرکاری دفاتر اور عوامی مقامات پر ہزاروں افراد کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین بارے آگاہی دی جاچکی ہے

Leave a reply