سینتھیا مجھ سے بھی ملنا چاہتی تھی لیکن میں نے انکار کر دیا، مفتی عبدالقوی

0
68

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے معروف مذہبی سکالر مفتی عبدالقوی نے کہا ہے کہ سینتھیا مجھ سے بھی ملنا چاہتی تھی لیکن میں نے انکار کر دیا،

پاکستان کے معروف مذہبی اسکالر مفتی عبد القوی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں مقیم امریکی بلاگر سنتھیا رچی نے ان سے ملاقات کے لئے ‘متعدد بار’ درخواست کی لیکن انہوں نے ملاقات کرنے سے انکار کردیا۔

ایک مقامی اردو روزنامے کی ایک خبر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس کے مطابق مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ مجھے دنیا بھر سے دعائیں موصول ہو رہی ہیں اور میری طبیعت اب ٹھیک ہے، انکا مزید کہنا تھا کہ سنتھیا نے مجھ سے کئی بار ملنے کی درخواست کی لیکن میں نے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔ پنجاب کے چند اور سیاستدان بھی امریکی صحافی کے دوست، وقت آنے پر انکشاف کروں گا

https://twitter.com/Tofeeq92/status/1273963539586322432

واضح رہے کہ سینتھا امریکی خاتون بلاگر اسوقت خبروں میں ہیں، انہوں نے بے نظیر بارے ٹویٹ کی جس پر پیپلز پارٹی نے انکے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دی، بعد ازاں سینتھا نے رحمان ملک و دیگر پر ریپ کا الزام بھی لگایا، آج بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں سینتھیا پر مقدمہ کے اندراج کے عدالتی حکم کے خلاف درخؤاست پر سماعت ہوئی جس کا عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا

واضح رہے کہ پاکستان میں مقیم امریکی خاتون بلاگر سنتھیا رچی نے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت پر سنگین الزامات لگائے ہیں،سنتھیا رچی نے اپنے ویڈیو پیغام میں سینیٹر رحمان ملک پر زيادتی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان کیساتھ یہ واقعہ 2011ء میں پیش آیا، جب وہ وفاقی وزیر داخلہ تھے۔

سنتھیا رچی نے اپنی ویڈیو میں اس کے علاوہ دعویٰ کیا کہ سابق وزیر صحت مخدوم شہاب الدین نے بھی ان کیساتھ بدسلوکی کی تھی۔ سابق وزيراعظم یوسف رضا گیلانی نے ان کیساتھ تب دست درازی کی جب، وہ ایوان صدر میں مقیم تھے۔

سینتھیا کی جانب سے پیپلز پارٹی کو بے نقاب کرنے کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے، پی پی حکام نے امریکی خاتون کے خلاف ایف آئی اے، ڈی جی آئی ایس آئی کو درخواستیں بھی جمع کروا دی‌ ہیں، سینیٹر رحمان ملک، سینیٹر سحر کامران اس حوالہ سے متحرک ہیں تا ہم سینتھیا پیپلز پارٹی کے حوالہ سے آئے روز نئے انکشافات سامنے لے کر آ رہی ہے

قبل ازیں پیپلز پارٹی نے سوشل میڈیا پر فعال غیر ملکی خاتون سنتھیا رچی کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ میں درخواست جمع کروا دی ہے۔ یہ درخواست سنتھیا رچی کی جانب سے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے خلاف توہین آمیز اور بہتان پر مبنی ٹویٹس کرنے پر دائر کی گئی ہے۔

پیپلز پارٹی اسلام آباد کے صدر اور ایڈوکیٹ ہائی کورٹ شکیل عباسی کی طرف سے درج کرائی اس شکایت میں کہا گیا ہے کہ ایک خاتون جو ٹوئٹر ہر سنتھیا ڈی رچی کے نام سے جانی جاتی ہیں، انھوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے بینظیر بھٹو کے بارے میں انتہائی توہین آمیز اور بیہودہ تبصرے پوسٹ کیے ہیں

سینتھیا کس کی اجازت اور خرچے پاکستان میں گھوم پھر رہی ہے ؟ حکومت واضح کرے ، فرحت اللہ بابر

پیپلز پارٹی والو ، پارٹی تو ابھی شروع ہوئی ہے، سینتھیا

پی پی کے ایک اور جیالے نے سعودی نمبر سے فحش تصاویر بھیجیں، کوئی انہیں روکنے والا نہیں ؟ سینتھیا

اگر پیپلز پارٹی ایک صحرا ( تھر ) کو نہیں چلا سکتی تو پورا ملک بھی نہیں چلا سکتی، سینتھیا

جس وقت دہشتگردی کے خلاف جنگ ہو رہی تھی کیا ایسی حرکت ہو سکتی تھی؟ یوسف رضا گیلانی کا سینتھیا کے دعویٰ پر جواب

ریپ واقعہ کا میری فیملی کو بھی پتہ نہیں تھا، میں پاکستان کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کر رہی تھی لیکن پی پی قیادت نے مجھے رسوا کیا ، سینتھیا

امریکی خاتون سنتھیا کے رحمان ملک پر ریپ کے الزامات ، رحمان ملک کے بیٹوں نے بڑا اعلان کر دیا

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ان کے جھوٹے، بے بنیاد، بدنامی اور بہتان پر مبنی ٹویٹس سے پاکستان میں بینظیر بھٹو کے چاہنے والوں کو بہت دکھ اور تکلیف پہنچی ہے۔ انھوں نے ایف آئی اے سے سنتھیا رچی کے خلاف فوراً قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

Leave a reply