کرفیو کے باوجود کشمیری پاکستان اور عمران خاں کے حق میں نعرے لگاتے رہے
بھارتی ظلم و ستم کے پہرے بھی کشمیری نوجوانوں کو باہر نکلنے سے روک نا سکے ، کشمیری نعرے لگاتے تیر بھائی میرا بھائی عمران بھائی ، عمران خان سے رشتہ کیا لا الہ الا اللہ کے نعرے لگاتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے.
سری نگر جانےوالی تمام سڑکیں خاردارتاریں لگاکر بند کر دیے. گئے کشمیری نوجوان کرفیواورپابندیاں توڑتےہوئےسڑکوں پرنکل آئےتھے،کشمیری نوجوانوں نے آزادی اورپاکستان کےحق میں نعرےلگائے،گزشتہ روز بھارتی فورسز نےریاستی دہشتگردی جاری رکھتےہوئے7کشمیری نوجوانوں شہید کیے،
ادھر معاشی طور بھی کشمیر میں بہت بری صور ت حال ہے رپورٹ کے مطابق سیب کے لیے مشہور اور لٹل لندن کہلانے والا سوپور شہر آج ویران پڑا ہے۔ سیب کی منڈیاں خالی جبکہ ٹرانسپورٹرز کو بھی پابندی کا سامنا ہے۔
رائٹرز نے لکھا ہے کہ 35لاکھ کشمیریوں کا سیب کی فصل پر انحصار ہے۔ دریں اثنا معاشی مشکلات سے کشمیریوں میں بھارت کے خلاف نفرت عروج پر پہنچ چکی ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں جاری انٹرنیٹ سروس کی بندش نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے