پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے ”کرشنا جنم دن” کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منانے کا اعلان کر دیا۔

بھارت کے ساتھ جنگ میں پاکستان کو کسی کی مدد کی ضرورت نہیں، بھارت کے ہوش اڑا دینے والی خبر آ گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ڈاکٹر رمیش کمار کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم مودی کو بھی غرور و تکبر ترک کرکے کشمیر جیسے دیرینہ تنازعات کے پرامن حل کی طرف آگے بڑھیں ۔ بھارت مقبوضہ وادی میں مسلمانوں پر مظالم کی انتہاء کر رہا ہے جبکہ پاکستان میں ہندوئوں کو مذہبی آزادی حاصل ہے۔ مقبوضہ وادی میں مسلمانوں کو عید کی نماز تک ادا نہیں کرنے دی گئی،

مودی کے خلاف وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان، کیا کہا؟ بھارت ہوا پریشان

ڈاکٹر رمیش وانکوانی نے کہا کہ 24 اگست کو پنجاب کے علاقہ رحیم یار خان کے شہر صادق آباد میں ہزاروں محب وطن پاکستانی ہندو کرشنا جنم دن کا مقدس تہوار مناتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کیلئے خصوصی پراتنا، دعائیں بھی مانگیں گے۔ ڈاکٹر رمیش وانکوانی نے کہا کہ اگلے مرحلہ میں خیبرپختونخوا، بلوچستان اور آزاد کشمیر میں بھی پاکستانی ہندو کمیونٹی مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں تقریبات منعقد کرے گی۔

بریکنگ نیوز،حکومت اور فوج ایک پیج پر، وزیراعظم نے ایسا فیصلہ کیا کہ قوم کے دل جیت لئے

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معمولی ایشوز کو اچھالنے والی انسانی حقوق کی تنظیمیں اور عالمی برادری اچھی طرح جان لے کہ پاکستان میں غیر مسلم اقلیتوں کو اپنے مذہبی تہوار منانے کی مکمل آزادی میسر ہے۔ انہوں نے بیرون ممالک مقیم پاکستانی ہندو کمیونٹی سے بھی اپیل کی کہ وہ بھارت کی متعصب حکومت کا اصلی چہرہ دنیا کے سامنے لانے کیلئے سفارتی محاذ پر حکومت پاکستان کا بھرپور ساتھ دیں۔

کرفیو توڑ کر کشمیری باہر نکل آئے، بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو کشمیری شہید

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مکمل کرفیو نافذ ہے ،تمام تعلیمی ادارے بند ہیں، کاروباری مراکز کو تالے لگے ہوئے ہیں، انٹرنیٹ و موبائل سروس بھی بند ہے،کشمیریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں. کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد مودی سرکار نے حریت رہنماؤں سمیت کشمیر کے سیاسی لیڈروں کو بھی گرفتار و نظر بند کر رکھا ہے. اس کے باوجود کشمیری بھارت سرکار کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، بارہمولا میں بھارتی فوج نے دو کشمیری شہید کئے، درجنوں‌ کشمیری نوجوانوں کو پیلٹ گنوں سے زخمی کیا گیا، ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا، گھروں میں چھاپوں کے دوران کشمیری خواتین کے ساتھ بھی دست درازی کی گئی .

بھارت کشمیر میں نیا ناٹک رچانے والا ہے،دنیا نوٹس لے، شاہ محمود قریشی

 

عالمی برادری کو خبردار کرتا ہوں کہ بھارت جھوٹا آپریشن کر سکتاہے، وزیراعظم

Shares: