کسٹم انٹیلیجنس کا اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن
کسٹم انٹیلیجنس نے بلوچستان سمیت ملک بھرمیں اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 30 کروڑ سے زائد مالیت کی غیر ملکی سیگریٹس برآمد کرلی ہیں۔ جبکہ حکام کے مطابق کارروائیاں چیئرمین ایف بی آرعاصم احمد کی خصوصی ہدایت پر کی گئیں جبکہ ڈائریکٹر جنرل کسٹم انٹیلیجنس فیض احمد چدھڑ نے کارروائیوں کی نگرانی کی۔
حکام نے کہا کہ ملک کے چاروں صوبوں میں غیر ملکی سیگریٹ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ بلوچستان میں کسٹم انٹیلیجنس کے عملے نے 42 لاکھ 80 ہزار سیگریٹ کے ڈنڈے برآمد کیے۔ کسٹم انٹیلی جنس حکام نے بتایا کہ بلوچستان سے پکڑی گئی سگریٹس کی مالیت 114.2ملین روپے ہے، سندھ سے69.7 ملین، پنجاب میں 75.3 ملین مالیت کی غیرملکی سیگریٹس برآمد ہوئیں، خیبر پختونخوا میں 43.9 ملین کی غیرملکی سگریٹ قبضے لی گئی ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
شہباز شریف بلامقابلہ مسلم لیگ ن کے صدر جبکہ مریم نواز سینئر نائب صدر منتخب
کئی کپتانوں نے ورلڈکپ جیتے کسی نے اپنے ملک کی تباہی نہیں کی،ناز بلوچ
تعلقات میں پیش رفت کیلیے بھارت کو امن کی راہ میں موجود رکاوٹوں کو ہٹانا ہو گا ، بلاول
میرے ساتھ کچھ نہیں ہوا،موٹروے انسپکٹر پر زیادتی کا الزام لگانیوالی خاتون کا بیان
سری لنکن کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے پرستار نکلے
خیبر پختونخوا کے یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری
نو اور دس مئی کو ایف سی چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث ملز مان کی 14 روزہ جودیشل ریمانڈ منظور
حکام نے کہا کہ قبضے میں لیے گئے غیرملکی سگریٹس کی مجموعی مالیت 303 ملین روپے ہے،غیر سگریٹس کے 81لاکھ 49ہزار700 ڈنڈے قبضے میں لیے ہیں علاوہ ازیں حکام نے کہا کہ کارروائیاں کوئٹہ، کراچی، ملتان، گوادر، حیدرآباد، لاہور، راولپنڈی، اور پشاور،میں کی گئی ہیں۔ کسٹم انٹیلیجنس نے کم افرادی قوت اور وسائل کے باجود یہ کاروائیاں کی ییں، اسمگلنگ کے خلاف آئندہ بھی کارروائیاں جاری رہیں گی۔