تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن نے اسٹیل کی کھیپ کی مد میں 2 کروڑ سے زائد مالیت کی ڈیوٹی و ٹیکسز کی چوری اور منی لانڈرنگ بے نقاب کرتے ہوئے ایم سی سی اپریزمنٹ ویسٹ ، ایم سی سی ایکسپورٹ پورٹ قاسم اور ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے کسٹمز افسران و اسٹاف سمیت 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ذرائع کے مطابق کسٹمز انٹیلی جنس کے مطابق درآمدکنندگان نے فراڈ کے ذریعے جعلی درآمدی و برآمدی دستاویزات کا استعمال کیا گیا اور غیر قانونی طریقے سے ڈالر ملک سے باہر بھیجے گئے ۔ درآمد کنندگان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے اسمگلنگ کی اور سامان کو غیر قانونی طریقے سے کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں داخل کیا اور اس سامان کو ای پی زیڈ برآمد کرنے کے لئے کلیئرنگ ایجنٹ نے دستاویزات پر کسٹمز افسران کے جعلی دستخط کئے۔
میسرز زبیر اسٹیل نے دوسرے درآمد کنندگان کے ذریعے آئرن اینڈ اسٹیل کی درآمد پر مس ڈیکلریشن کی ان امپورٹررز نے آئرن اینڈ اسٹیل شیٹس کی درآمد یورپ سے کی جس کی سی اینڈایف ویلیو 483385 ڈالر ہے اور کسٹمز ویلیو پانچ کروڑ تیرا لاکھ روپے ہے جبکہ اس کھیپ کی تحقیقات کی گئی تو کھیپ برازیل سے درآمد کیا گیا اور اس کی سی اینڈ ایف ویلیو 813267 ڈالر اور کسٹمز ویلیو8 کروڑ 62 لاکھ روپے ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ کلیئرنگ ایجنٹس کاسموس ٹریڈنگ ڈیولپمنٹ اورایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے انوسٹر میسرز راجہ شکیل ٹریڈرز نے جان بوجھ کر مس ڈیکلریشن کرکے الیکٹرولیٹکس ٹن پلیٹ ان کوائل (سیکنڈری کوالیٹی)کے بجائے آئرن اینڈ اسٹیل شیٹس ان کوائل کو ٹیڈشیٹس ظاہر کی ای پی زیڈ میں امپورٹ کیا گیا ۔جس کی قیمت 765 ڈالر فی میٹرک ٹن کے بجائے 400 تا 450 ڈالر فی میٹرک ٹن ظاہر کی گئی ۔ درج کئے گئے مقدمے میں میسرز راجہ شکیل ٹریڈرز پرائیوٹ لمیٹڈ ، میسرز زبیر اسٹیل نے برازیل ، میسرز رائل اسٹیل ، کلیئرنگ ایجنٹ کاسموس ٹریڈنگ کے مالک محمدعبداللہ ، اور کسٹم افسران شامل ہیں۔

کسٹمز انٹیلیجنس نے 2 کروڑ سے زائد مالیت کی ڈیوٹی و ٹیکسز کی چوری میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا
Shares: