کسٹمز حکام کی کارروائی :تین کروڑمالیت کا 17 ہزار کلو بھارتی مصنوعی زیورات برآمد

کراچی: کسٹمز حکام کی کارروائی :تین کروڑمالیت کا 17 ہزار کلو بھارتی مصنوعی زیورات برآمد،اطلاعات کے مطابق ضلع مٹیاری سعید آباد میں کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے 17 ہزار کلو بھا رتی مصنوعی زیورات برآمد کرلیے۔

ضلع مٹیاری کےعلاقے سعید آباد میں کسٹمز حکام کارروائی کی بڑی کارروائی ، بھارت سے اسمگل شدہ 17 ہزار کلو بھارتی مصنوعی زیورات برآمد کرلیے، مصنوعی زیورات کی مالیت3 کروڑ روپے ہے۔

کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ سامان کوئٹہ سے کراچی اسمگل کیا جارہا تھا جسے جعلی دستاویزات کے ذریعے منگوایا گیا۔

دوسری جانب کسٹمز حکام نے لاڑکانہ میں بھی کارروائی کرتے ہوئے 2 کروڑ مالیت کی چھالیہ برآمد کرلی۔کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ اسمگل شدہ سامان کو قبضے میں لے لیا ہےجبکہ ضابطے کی کارروائی کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔

Comments are closed.