سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزمان کے خلاف ملک بھر میں بڑے پیمانے پر کاروائیاں شروع کر دیں

سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے میں ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کی ہدایت پر خصوصی چائلڈ پورنو گرافی سیل کا قیام عمل میں لایا گیا، جس کا مقصد نہ صرف ملک بھر میں چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزمان کے خلاف بھرپور کارروائی کو یقینی بنانا ہے بلکہ اس سلسلے میں عوامی آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ، قومی اور بین الاقوامی سطح پر رابطوں کے ذریعے اس گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانا بھی خصوصی سیل کی ذمہ داریوں میں شامل ہے.

سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے ان ملزمان کے خلاف کڑی کاروائی کرنے کے لیے پہلی بار LEA اور دیگر انٹرنیشنل آرگنائزیشنز  سے ڈیٹا حاصل کررہا ہے.ابتدائی انالسز کے مطابق اس سنگین جرم میں ملوث افراد جو کہ پاکستان میں مقیم ہیں ان کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے فیصل آباد، گجرانوالہ اور کراچی میں کامیاب ریڈ کیے گئے اور چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے.

ریڈنگ ٹیم نے ملزمان کے قبضے سے موبائل فون، غیر اخلاقی مواد اور دیگر ڈیجیٹل آلات برآمد کر لئے لیے،سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف تین دن کے ریمانڈ کی منظوری بھی لے لی ، اور سائبر کرائم ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا.

فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

ڈائریکٹر سائبر کرائم ایف آئی اے وقار احمد چوہان کا کہنا ہے کہ یہ سلسلہ یہاں تک نہیں ہے بلکہ چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث مجرمان کے خلاف ملک گیر کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے

واضح رہے کہ ڈی جی ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کیپٹن ریٹائرڈ محمد شعیب نے انکشاف کیا تھا کہ پاکستان میں چائلڈ پورنوگرافی ایک منافع بخش کاروبار بن چکا ہے ، پاکستان میں چائلڈ پورنو گرافی کے سرے بین الاقوامی مافیا تک جاتے ہیں۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے اسلام آباد میں چائلڈ پروٹیکشن بل 2018، ملک بھر میں جرائم پیشہ کم عمر بچوں کیلئے علیحدہ عدالتوں کے قیام اور چائلڈ پورنو گرافی کے قانون میں ترمیمی بل منظور کیا ہوا ہے.جس کے تحت چائلڈ پورنو گرافی پر 14 سال، جنسی ہراسگی پر7 سال قید و جرمانہ ہو گا.

Comments are closed.