کراچی :سینتھیا نے پی پی کے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سندھ کی نازیبا تصاویر وائرل کر دیں،اطلاعات کے مطابق امریکی خاتون صحافی کی طرف سے پیپلزپارٹی کی طرف سے اندرکی خاص باتوں کے انکشافات کا سلسلہ جاری ہے اورپیپلزپارٹی امریکی خاتون کوچھیڑکربہت پریشان ہے ، دوسری طرف تازہ انکشافات میں سینتھیا نے ایک صوبائی وزیرکے رازونیاز سے پردہ ہٹا دیا ہے

باغی ٹی وی کے مطابق امریکی خاتون صحافی سینتھیا نے پی پی کے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سندھ کی نازیبا تصاویر وائرل کر دیں، جس کے بعد پیپلزپارٹی کے لیے ندامت کے سلسلے میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ،

 

دوسری طرف امریکی خاتون سینتھیا نے ایک ٹویٹ پیغام کے ذریعے صوبائی وزیرکی نازیبا تصاویروائرل کرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ ہی پی پی کے ہونہارصوبائی وزیرکی رنگینیاں ، صوبائی وزیرسائنس وٹیکنالوجی اسلام آباد میں ایک خاتون کے ساتھ ناقابل اعتراض حالت میں رنگ رنگینیاں مناتے ہیں اورپتہ چلنے پرکہتے ہیں کہ یہ تو اس کی دوسری بیوی سنبل ہے،

سینتھیا کہتی ہیں کہ اگرواقعی یہ صوبائی وزیرکی دوسری بیوی ہیں تو پہلی بیوی کو معلوم ہوجانا چاہیے کہ اس کے خاوند اسلام آباد میں اس سنبل نامی خاتون کے ساتھ ہوٹلوں میں چھپ چھپ کریہ کھیل کیوں کھیل رہے ہیں ان کو اسے اپنے گھرلے کرجانا چاہیے تھا

Shares: