امریکی خاتون بلاگر سنتھیا نے ن لیگی حکومت پر "چوری” کا الزام لگا دیا

0
144
Cynthia D. Ritchie

امریکی خاتون بلاگر سنتھیا رچی نے الزام عائد کیا ہے کہ ن لیگ کی حکومت نے میرا”ابھرتا ہوا پاکستان” کا تصور چرایا ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سنتھیا نے پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے بغیر اجازت دنیا بھر کے مشنز میں میرے فلمی کام اور فوٹو گرافی کو استعمال کیا، حکومت نے اس بات کی مجھ سے یا میری ٹیم سے کسی سے بھی اجازت نہیں کی، سنتھیا کا کہنا تھا کہ یہاں‌تک کہ انہوں نے ایک وزارت بنانے کی کوشش کی اور مجھے کہا گیا کہ وہاں عملے سے ملیں تا کہ وہ میرے دماغ سے مزید چیزوں کو چرا سکیں.

سنتھیا نے مزید کہا کہ ہٹے کٹے بابو جن کی دماغی طاقت نہیں ہے وہ ہمیشہ ان چیزوں کا کریڈٹ لینے کی کوشش کریں گے جن سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔کھیل، انگریزی تحریر، سوشل میڈیا اور تعلقات عامہ کو پیشہ ور افراد پر چھوڑ دیں۔

https://twitter.com/CynthiaDRitchie/status/1821889457810813141

ایک اور ٹویٹ میں سنتھیا کا کہنا تھاکہ اچھا اب پتہ چل گیا کہ نعرہ کہاں سے آیا۔ میرے پروفائل پر پن کی گئی اس ویڈیو کے کلپس غیر ملکی مشنوں میں بھی استعمال کیے گئے۔مزے کی بات یہ ہے کہ میں ان کی مدد کرتی اگر وہ حقیقی ہوتے اور ہماری اجازت کے بغیر ہمارے کام کا استعمال شروع نہ کرتے۔مجھے واقعی اس کی پرواہ نہیں تھی کہ اس وقت ‘اقتدار میں’ کون تھا۔ میری تمام ٹیم اور مجھے اس بات کی پرواہ تھی کہ وہ اچھا کام کر رہے ہیں اور پاکستان اور اس کے لوگوں کے بہتر امیج کو فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔اگر وہ ہم سے اجازت مانگتے اور مجھے اس میں شامل کرنا چاہتے تو میں ان کی حمایت کرتی.

مولانا فضل الرحمان کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

ایک میڈل انکو بھی دے دیں،جس نے قوم کی جان چھوڑ دی،خواجہ آصف

جنرل (ر ) عارف حسن عہدے پر ہوتے تو آج ہم جشن نہ منا رہے ہوتے،مبشر لقمان

ارشد ندیم نے اپنی محنت سے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا۔بلاول

ارشدندیم کو قومی اسمبلی میں‌خراج تحسین ،سحر کامران نے کی قرارداد پیش

سینیٹ اجلاس میں ارشد ندیم کو مدعو کرنے کا فیصلہ

ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا وہ بھی میرا بیٹا ہے،بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا کی والدہ

گولڈ میڈل پاکستانی قوم کے نام کرتا ہوں، ارشد ندیم

بیٹے کو گلے لگانے کیلئے بے چین ہوں،والدہ ارشد ندیم

افواج پاکستان کے سربراہان کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

پیرس اولمپکس: ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک گولڈ مڈل جتوا دیا

Leave a reply