سینتھیا، رحمان ملک، قانونی جنگ جاری، رحمان ملک نے بھجوایا تیسرا نوٹس
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطاق پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے امریکی خاتون بلاگر سنتیھا رچی کو بےبنیاد، منگھڑت و بیہودہ الزامات لگانے پر پانج ارب روپے حرجانے کا تیسرا نوٹس بھجوا دیا
رحمان ملک کے ترجمان کے مطابق سنتھیا رچی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا کے سامنے سینیٹر رحمان ملک کیخلاف بے بنیاد، منگھڑت اور بیہودہ الزامات لگائے، سنتھیا رچی جھوٹ پر جھوٹ بول رہی ہے اور اسکا ایک بیان دوسرے بیان کی نفی کرتا ہے، سنتھیا رچی کا الزام کہ سابق وزیراعظم بے نظیر سے متعلق باتیں انہیں رحمان ملک نے بتائیں جھوٹ و بدنیتی پر مبنی ہے،
رحمان ملک کے ترجمان کے مطابق سینیٹر رحمان ملک کا سنتھیا رچی کیساتھ کبھی اسطرح کی کوئی گفتگو نہیں ہوئی ہے، سینیٹر رحمان ملک اسطرح بیہودہ و غیر مہذب الزامات و گفتگو کا سوچ بھی نہیں سکتا ہے، سنتھیا رچی کی کسی بھی الزام میں کوئی حقیقت نہیں ہے بلکہ جھوٹ کا پلندہ ہے، امریکی خاتون نے منگھڑت، بےبنیاد اور نازیبا الزامات لگا کر سینیٹر رحمان ملک کی قومی و بین القوامی ساکھ مجروح کی،
ترجمان کے مطابق امریکی خاتون پندرہ دن کے اندر اپنے من گھڑت و بیہودہ الزامات اسی طرح پریس کانفرنس میں واپس لیکر غیرمشروط معافی مانگے اور پانچ ارب حرجانہ ادا کرے، امریکی خاتون نے سب سے پہلے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کیخلاف نازیبا الزامات لگاکر پیپلز پارٹی سمیت ہر پاکستانی کو مجروح کیا،
سینیٹر رحمان ملک نے بطور چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سنتھیا رچی کے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کیخلاف الزامات پر نوٹس لیا تھا،سنتھیا رچی نے نوٹس لینے کے ردعمل میں سینیٹر رحمان ملک پر یکے بعد دیگرے جھوٹے الزامات کا سلسلہ جاری رکھا ہے،
ترجمان کے مطابق سنیٹر رحمان ملک سنتھیا رچی کی کسی بھی بیہودہ الزام کا براہ راست جواب نہیں دینگے، سینیٹر رحمان ملک سنتھیا رچی کو عدالت کے ذریعے انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے،
سینتھیا کس کی اجازت اور خرچے پاکستان میں گھوم پھر رہی ہے ؟ حکومت واضح کرے ، فرحت اللہ بابر
پیپلز پارٹی والو ، پارٹی تو ابھی شروع ہوئی ہے، سینتھیا
پی پی کے ایک اور جیالے نے سعودی نمبر سے فحش تصاویر بھیجیں، کوئی انہیں روکنے والا نہیں ؟ سینتھیا
اگر پیپلز پارٹی ایک صحرا ( تھر ) کو نہیں چلا سکتی تو پورا ملک بھی نہیں چلا سکتی، سینتھیا
امریکی خاتون سنتھیا کے رحمان ملک پر ریپ کے الزامات ، رحمان ملک کے بیٹوں نے بڑا اعلان کر دیا
واضح رہے کہ پاکستان میں مقیم امریکی خاتون بلاگر سنتھیا رچی نے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت پر سنگین الزامات لگائے ہیں،سنتھیا رچی نے اپنے ویڈیو پیغام میں سینیٹر رحمان ملک پر زيادتی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان کیساتھ یہ واقعہ 2011ء میں پیش آیا، جب وہ وفاقی وزیر داخلہ تھے۔
سنتھیا رچی نے اپنی ویڈیو میں اس کے علاوہ دعویٰ کیا کہ سابق وزیر صحت مخدوم شہاب الدین نے بھی ان کیساتھ بدسلوکی کی تھی۔ سابق وزيراعظم یوسف رضا گیلانی نے ان کیساتھ تب دست درازی کی جب، وہ ایوان صدر میں مقیم تھے۔
سینتھیا کی جانب سے پیپلز پارٹی کو بے نقاب کرنے کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے، پی پی حکام نے امریکی خاتون کے خلاف ایف آئی اے، ڈی جی آئی ایس آئی کو درخواستیں بھی جمع کروا دی ہیں، سینیٹر رحمان ملک، سینیٹر سحر کامران اس حوالہ سے متحرک ہیں تا ہم سینتھیا پیپلز پارٹی کے حوالہ سے آئے روز نئے انکشافات سامنے لے کر آ رہی ہے