دانت کے دردسے نجات کے لیے چند اہم ٹپس
دانت کا درد کسی کو بھی کسی بھی وقت پریشان کر سکتا ہے دن میں کسی وقت اگر تکلیف ہو جائے تو ڈینٹسٹ کے پاس جاکر اس کا علاج کروا سکتے ہیں لیکن رات کو جب ڈاکٹرز کے کلینک اور فارمیسیز بند ہوتی ہیں دانت میں درد شدت اختیار کرے تو اس وقت گھر میں موجود کچھ چیزوں سے آپ وقتی طور پر دانت کے درد سے نجات پا سکتے ہیں ان میں پہلی چیز لونگ ہیں لونگ میں ایک انتہائی سریع الاثر کیمیکل جزو یوجینول ہوتا ہے جو قدرتی طور پر سن کرنےاور سوزش ختم کرنے کی کی صلاحیت رکھتا ہے لونگ کو چبا کر یا پیس کر متاثرہ دانت اور مسوڑھے کے قریب رکھ لیں یہ متاثرہ حصے کو سن کر کے درد میں کمی کا باعث بنتا ہے دانت میں درد سے کھانے والے سوڈے سے بھی نجات حاصل کی جا سکتی ہے روئی کے پھائے کو نیم۔گرم پانی میں ڈبو کر اس پر بیکنگ سوڈا لگائیں جب سوڈا جذب ہو جائے تو اس پھائے کو متاثرہ حصے پر رکھیں ایک گلاس پانی میں دو بڑے چمچے بیکنگ سوڈا ملا کر ماوتھ واش بھی کر سکتے ہیں دانت میں درد کی صورت میں ٹی بیگ کو پھاڑے بغیر گرم حالت میں اس حصے پر رکھیں جہاں درد ہو رہاہو اس کے علاوہ برف کے ٹکڑے کو کپڑے میں لپیٹ کر اسے گال پر متاثرہ حصے پر رکھیں اس سے بھی درد میں آرام ملتا ہے نمک اور کالی مرچ کا پیسٹ بنا کر متاثرہ حصے پر رکھیں کئی بار اس عمل کو دہرانے سےدرد سے خاصا آرام مل سکتا ہے لہسن کو دانتوں سے کچل کر درد والے حصے پر تکھ کر دانت کا درد کم۔کر سکتے ہیں لہسن عام نمک اور کالا مرچ ملا کر پیسٹ بنا لیں اس کو دکھنے والے دانت کے قریب رکھ لیں ان گھریلو نسخوں سے اگر درد کم ہو جائے یا افاقہ ہو تو پھر بھی دانتوں کے اسپیشلسٹ سے رجوع کریں تاکہ درد کی اصل وجہ جان کر اس کا۔مناسب علاج کیا جائے