نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور اس مشکل وقت میں ایرانی عوام کو پاکستان کی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرواتے ہوئے اسرائیلی حملے کو واضح جارحیت قرار دیا۔

ٹیلیفونک گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے، یہ حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے تمام ممالک کو عالمی ضابطوں کا احترام کرنا چاہیے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا، "اس مشکل وقت میں ایران اکیلا نہیں، پاکستان ایرانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔”دونوں وزرائے خارجہ نے ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران حالیہ علاقائی کشیدگی، سیکیورٹی چیلنجز اور سفارتی سطح پر تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اسحاق ڈار نے ایران کو یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ پاکستان ماضی کی طرح آئندہ بھی امن، قانون کی بالادستی اور خطے میں استحکام کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔پاک ایران تعلقات میں بہتری کے تناظر میں باہمی تجارت کا حجم 3 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے۔

ایران کا دو اسرائیلی جنگی طیارے مار گرانے کا دعویٰ، ایک پائلٹ کی تلاش جاری

ثنا یوسف قتل کیس، ورثا نے ملزم عمر حیات کو شناخت کرلیا

ایران پر اسرائیلی حملہ،بھارت،اسرائیل گٹھ جوڑ سامنے آ گیا،میجر (ر) ہارون رشید

ایران میں موجود 5 ہزار پاکستانی زائرین کی واپسی کیلئے اقدامات جاری

Shares: