پہاڑی تودہ گرنے سے دبنے والے افراد کو نکالنے کے لئے آپریشن جاری

0
40

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے میں پہاڑی تودہ گرنے سے دبنے والے افراد کو نکالنے کے لئے آپریشن جاری ہے،ایک لاش نکال لی گئی ہے،آپریشن رات گئے روک دیا گیا تھا تا ہم صبح پھر شروع کر دیا گیا ہے

گزشتہ روز جیونی میں ساحل سمندر پر پہاڑی تودہ گرنے کے افسوسناک واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر گوادر عزت نزیر بلوچ جائے وقوعہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کی از خود نگرانی کی دبے ہوئے افراد کی بحفاظت ریسکیو کرانے کے لے تمام تر کوششیں بروکار لائی جاری ہیں

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سانحہ پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ جیوانی دران میں پہاڑی تودا گرنے کی وجہ سے چھ نوجوان نیچے دبنےاور ایک بچے کی جانبحق ہونے پرانتہائی افسوس ھوا ضلعی انتظامیہ نے واقعے کا اطلاع ملتے ہی ھیوی مشینری سمیت جائے و قوعہ پر پہنچ کر کوششیں شروع کی اللہ تعالی سے دعا ہے اللہ پاک حادثے کے شکار افراد کو معجزاتی طور پر سلامت رکھیں اور انکی زندگیاں محفوظ رہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں اطلاع پہنچی کہ پہاڑی تودہ گرنے سے چھ افراد دب گئے ہیں جبکہ ایک بچے کے جانبحق ہونے کے اطلاعات ہیں ان افراد کا تعلق بندری، پانوان اور گنز سے بتایا جاتا ہے

واضح رہے کہ دران میں مچھلی شکار کے دوران پہاڑی تودہ گرنے سے پانچ نوجوان دب گئے، ان کے ہمراہ نوعمر تبریز ولد نصیر احمد جان بحق ہوگیا جن کی نعش اسی وقت نکال لیا گیا، جبکہ تودہ تلے دب جانے والوں میں شجاع ولد نصیر احمد بندری، ضمیر شاہ نوربخش بندری، نجیب ولد مولداد بندری اور جواسط ولد نوربخش پانوان شامل ہیں اہل علاقہ اور انتظامیہ کا رسیکیکو آپریشن جاری ھے رات سمندر میں پانی کے دباؤ سے ریسکیو آپریشن متاثر ھوا تھا اب ایک بار پھر ضلعی انتظامیہ ھیوی میشنری کے مدد سے پہاڑ کے تودے کو تھوڑکر دیے ہوئے افراد کو نکلا نے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے

کیا اگلی باری بھارت کی ہے یا پھرٹال مٹول:ایف اے ٹی ایف کے صدرنے بیان دے کربھارت کے حواس باختہ کردیئے

ایف اے ٹی ایف کے پلیٹ فارم پر بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے، حماد اظہر

ایف اے ٹی ایف،پاکستان جب تک یہ کام نہیں کریگا وائیٹ لسٹ میں نہیں آ سکتا،مبشر لقمان کا خوفناک انکشاف

قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا،وزارت چھوڑ کرگدی نشینی کا کام کریں، ساجد میر

Leave a reply