اسلام آباد :ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے فوڈ پانڈا کا مینیجر جاں بحق

اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے فوڈ ڈیلیوری کمپنی فوڈ پانڈا کا بزنس ڈویلپمنٹ منیجرجاں بحق ہوگیا۔

باغی ٹی وی : پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ مقتول کے ساتھی کی مدعیت میں تھانہ مارگلہ میں درج کرلیا گیا ملزمان کی گرفتاری کےلیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کرلیں گے۔

کار پر گولیاں چلا دی گئیں، چار افراد کی موت ،وزیراعلیٰ کا نوٹس

مدعی مقدمہ کے مطابق مقتول قاسم اعوان لاہور کا رہائشی اور عرصہ ایک سال سے اسلام آباد میں جاب کررہا تھا لمز سے گریجوایٹ اور والدین کا اکلوتا بیٹا تھا –

قاسم اعوان 5 جون کو رات 8 بجے واک کے لیے پارک میں گیا، 8 بج کر 57 منٹ پر کال آئی کہ اسے گولی لگی ہے، ایف نائن پارک کے ایف ٹین گیٹ سے اندر داخل ہوا تودائیں طرف قاسم زخمی حالت میں موجود تھا۔

قبل ازیں شیخوپورہ کےعلاقے کالا شاہ کاکو میں مسلح ملزمان نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر کے 4 افراد کو ہلاک کردیا تھا نامعلوم افراد نے کار سوار 4 افراد کو فائرنگ کر کے مار دیا تھا اتحاد کیمیکل فیکٹری گوجرانوالہ روڑ پر نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کردی گولیاں لگنے سے کار میں سوار 4 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے تھے-

پشاور میں ملزم کو گرفتاری کے دوران قتل کرنے کی کوشش نا کام:

ریسکیو 1122 مریدکے نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی لاشوں کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق کار میں سوار 4 افراد لاہور سے گوجرانوالہ کی طرف جا رہے تھے کہ اتحاد کیمیکل کے پاس نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کر کے چاروں افراد کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی لاشوں کو پولیس کے حالت کر دیا تھا-

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نےکالا شاہ کاکوکےقریب کار پر فائرنگ کےواقعہ کا نوٹس لےلیا تھا وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ،وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائےجاں بحق افراد کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔زخمی خاتون کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

Leave a reply