ڈیوڈ روز نے شہباز شریف بارے پھر ٹویٹ‌کردی

0
62

ڈیوڈ روز نے شہباز شریف بارے پھر ٹویٹ‌کردی

باغی ٹی وی :برطانوی صحافی نے شہباز شریف بارے پھر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف نے برطانیہ کے ہائی کمشنر سے ایک دن ملاقات کی اس سے ایک دن پہلے نیب نے عدالتی ریفرنس جاری کیا جس میں انہوں نے اور ان کے بیٹوں نے 7.3 بلین روپے کی منی لانڈرنگ کی اور ان کی معلوم آمدنی سے غیر متناسب اثاثے حاصل کیے۔مجھے حیرانگی ہے کہ جناب ہائی کمشنر اس سے آگاہ ہوں گے.

اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب و قائد حزب اختلاف شہبازشریف کے داماد علی عمران نے برطانوی اخبار ڈیلی میل اورصحافی ڈیوڈ روز کے خلاف لندن میں ہتک عزت کا دعویٰ کردیا۔

علی عمران نے مقدمے میں ڈیلی میل کی جانب سے عائد کرپشن کے تمام الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت نے انتقام کی خاطر ڈیلی میل کو استعمال کیا اورڈیلی میل نے جان بوجھ کر بغیر تحقیق کرپشن کے الزامات لگائے۔

علی عمران کا کہنا ہے کہ ڈیلی میل میں چھپنے والے الزامات کا مقصد سیاسی انتقام تھا، حبس بےجا میں رکھے گئے افراد پر تشدد کرکے میرےخلاف بیانات لیے گئے جب کہ ڈپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ (ڈی ایف آئی ڈی) کی فنڈنگ سے کبھی میرا کوئی تعلق نہیں رہا۔
خیال رہے کہ 14 جولائی 2019 کو برطانوی اخبار ڈیلی میل نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خاندان نے زلزلہ متاثرین کو ملنے والی برطانوی امداد میں چوری کی۔
رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ شہباز دور میں برطانوی امدادی ادارے نے لگ بھگ 50 کروڑ پاؤنڈ پنجاب کو دیے۔
جبکہ ڈیلی میل کے صحافی ڈیوڈ روزکہتے ہیں کہ وہ ثابت کریں گے کہ شریف فیملی نے واقعی غریب اورزلزلہ سے متاثرین کے لیے آنے والی خطیررقم اپنے اکاونٹ میں ٹرانسفرکرکے ذاتی استعمال میں لے آئے تھے.
واضح‌رہے کہ برطانوی صحافی ڈیوڈ روز نے ڈیلی میل میں ایک آرٹیکل شائع کیا تھا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ برطانیہ کی غیر ملکی امداد میں پوسٹر بوائے کے طور پر استعمال ہونے والے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خاندان نے زلزلہ متاثرین کے لیے دی جانے والی امداد میں سے چوری کی۔

شہباز شریف پر زلزلہ متاثرین کی امداد چوری کرنے کے برطانوی الزام کی شہباز فیملی کی طرف سے تردید کی گئ تھی .شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز نے کہا ہے کہ ان الزامات کے کوئی ثبوت نہیں ہیں یہ سب حکومتی پراپیگنڈہ ہے جو ان کو بدنام کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے . شہباز شریف نے اس کے خلاف لیگل نوٹس بھیجنے کا اعلان کیا تھا.

برطانوی صحافی ڈیوڈ روز شہباز شریف کے لیگل نوٹس کے اب بھی منتظر پھر کیا ٹویٹ کر دی؟

Leave a reply