داعش ارکان اور ان کے اہل خانہ کی بہت بڑی تعداد افغانستان سے گرفتار
داعش کی بہت بڑی تعداد افغانستان سے گرفتار
باغی ٹی وی رپورٹ :افغان حکومت نے ہفتے کے روز بتایا ہے کہ اس نے گذشتہ چھ ماہ کے دوران ملک کے مشرقی علاقوں میں ‘داعش’ کے 700 شدت پسندوں اور ان کے اہل خانہ کو حراست میں لیا ہے۔
افغان سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ ‘انٹیلی جنس’ نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے افراد میں کم از کم 75 خواتین اور 159 بچے شامل ہیں۔ان میں زیادہ تر غیر ملکی ہیں۔ گرفتارعسکریت پسندوں میں 277 غیر ملکی ہیں۔
ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں افغانستان کے لیے امریکا کے امن مندوب زلمے خلیل زاد نے رواں ماہ کے شروع میں لکھا تھا کہ مشرقی افغانستان میں ‘داعش’ کو امریکی ، افغان فورسز اور طالبان نے کارروائیوں میں کمزور کردیا ہے۔
گذشتہ ہفتے امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے کہا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سال کے اختتام سے قبل افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا اعلان کر سکتے ہیں۔ امریکی فوج کا انخلاء آئندہ سال کے آغاز سے ہوسکتا ہے۔