باغی ٹی وی : داعش یمن میں کس کے خلاف لڑ رہی ، ایران نے لگایا بڑا الزام
یمن میں سعودی حمایت یافتہ اور ایرانی حمایت یافتہ پراکسی اور دوسرے سے نبرد آزما ہیں. اس سلسلے میں ایک دوسرے پر الزامات کا تبادلہ بھی ہوتا رہتا ہے . ایرانی میڈیا نے اب ایک تازہ خبر میں دعویٰ کیا ہے کہ داعش نے ایک بیان جاری کر کے یمن میں مصروف جنگ سعودی اتحاد کے ساتھ تعاون اور انصار اللہِ یمن کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے۔
آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق یمن میں موجود داعش کے ذمہ دار نے ایک بیان میں صوبہ مآرب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس انصار اللہ کے ساتھ جنگ کی خبر دی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے انصار اللہ یمن کے جنگجوؤں کے ساتھ ہونے والی ایک جھڑپ میں انہیں جانی نقصان پہنچایا ہے۔
داعش نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ انہوں یمنی فورسز کے دو فوجی اڈوں پر بھی اپنا قبضہ کر لیا ہے .
داعش کے اس بیان کے متعلق ابھی تک انصار اللہ یمن کی جانب سےکوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے . ایران کا الزام ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی یمن میں حوثیوںکے خلاف داعش کو بھی سپورٹ کر رہے ہیں.
سعودی اتحاد جہاں یمن کے حوثی باغیوں کے خلاف جنگ برملا جنگ جری رکھے ہوئے ہے . وہاں اپنی پراکسی بھی ایرانی ہمایت یافتہ باغیوں کے خلاف کھڑی کر رہی ہے.