ایل او سی پر بھارتی جارحیت، کن ملکوں کے سفیروں کو دفتر خارجہ آمد پر دی گئی بریفنگ؟ بڑی خبر

0
42

کنٹرول لائن پربھارتی فوج کی جانب سےکلسٹر بم گرانے کے معاملہ پر دفتر خارجہ نے اپنی سفارتی سرگرمیاں‌ تیز کر دی ہیں،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکساان کی طرف سے اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی دنیا کو آگاہ کرنے کیلئے کشمیر کی صورتحال سے متعلق خط لکھا گیا ہے تو دوسری جانب امریکہ، روس، چین، فرانس اور برطانیہ کے سفیروں کی دفترخارجہ آمد پر انہیں‌ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق بریفنگ کی دی گئی ہے،

دفتر خارجہ آمد پر سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے سفیروں کو صورتحال پر بریفنگ دی، واضح‌ رہے کہ بزرگ کشمیری قائد سید علی گیلانی کی طرف سے ٹویٹ کئے جانے کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جنرل سیکرٹری او آئی سی سے بھی رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،

دریں‌ اثناء کنٹرول لائن پر بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر پاکستانی عوام، تاجروں، سماجی تنظیموں‌ اور دیگر تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ انڈیا کیلئے فوری طور پر پاکستان کی فضائی حدود بند کر دی جائیں تاکہ ان کی ایئر لائنز کو شدید نقصان سے دوچار کیا جاسکے اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اگر انڈیا کی طرف سے کسی قسم کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جائے تو 27 فروری جیسا بھرپور جواب دیا جائے.عوام کی طرف سے بھارتی دہشت گردی کا بھرپور جواب دینے کیلئے حکومتی عہدیداران نے بھی سر جوڑ لئے ہیں اور بھارتی دہشت گردی کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا گیا ہے، حکومت کی طرف سے آئندہ چند دنوں‌ میں اہم فیصلوں کی توقع ہے،

Leave a reply