کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 4 اسکول کے کچن میں پڑی دیگ سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے
ریسکیو حکام کے مطابق خاتون کو دیگ میں ڈال کر پکانے کی کوشش کی گئی تھی، خاتون کافی حد تک جل چکی ہے، خاتون کی شناخت35سالہ نرگس کے نام سے ہوئی بظاہر خاتون کو دیگ میں ڈال کر زندہ جلایا گیا پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لے لی
اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ افغان فیملی اسکول میں رہائش پذیر تھی۔ لاش اسے فیملی کی خاتون کی بتائی جاتی ہے شوہر اور تین بچے غائب ہیں پولیس شوہر کا نام سید عاشق حسین ولد سید علی حسین ہے مفرور ہو گیا ، دیگ سے لاش ملنے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا
علاوہ ازیں ابراہیم حیدری میں ذاتی تنازعے پر فائرنگ، ایک شخص زخمی ہو گیا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث ملزم کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا۔فائرنگ میں ملوث ملزم کے دیگر تین ساتھی فرار، گرفتاری کیلئے تلاش جاری ہے، فائرنگ سے زخمی شخص عبدالرحمن کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ملزم محمود اللہ سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کیا جا رہا ہے۔
مسلح افواج پر تنقید کی سزا پانچ سال قید،دو لاکھ جرمانہ، عمران ریاض خان کی اپنی ویڈیو وائرل
ایف بی آر نوٹس کی مہلت ختم،عمران ریاض خان پیش نہ ہوئے
آپ اتنا مت گھبرائیں،فارن فنڈنگ کیس میں عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ
فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل
فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر
فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر
قبل ازیں زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام سے چوری کی واردات میں ملوث ملزمان گرفتارکر کے مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا،ڈی ایس پی ٹنڈو جام واحد علی شاہ کی سربراہی میں ایس ایچ او سب انسپیکٹر کاشف خان گاڈہی نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کی ،محمد رمضان بھٹی نے تھانہ حاضر ہوکر شکایت درج کروائی کہ میں زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام میں بطور چوکیدار کام کرتا ہوں آج جب معمور کے مطابق یونیورسٹی انجینیرنگ فیکلٹی میں گشت کرنے کیلئے گیا تو دیکھا کہ 3 مشکوک اشخاص فیلکٹی کے باہر لگی پانی کی موٹر نکال کر لیکر جارہے ہیں جنہیں میں دیکھ کر پہچان گیا جوکہ سرفراز جمالی، احسان علی خانزادہ اور اسرار پھٹان والے تھے جس پر میں نے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی مگر ملزمان موٹر سائیکل پر سوار ہوکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے
ٹنڈو جام پولیس نے فریادی کی شکایت پر بروقت چھاپہ مار کاروائیاں کرتے ہوئے چوری کی واردات میں ملوث 2 ملزمان بنام سرفراز جمالی اور احسان خانزادہ کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزمان کے ساتھی کی گرفتاری کیلئے پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں گرفتار و مفرور ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے مذکورہ ملزمان کے قبضے سے واردات میں چوری شدہ پانی کی موٹر اور واردات میں استعمال ہونے والے موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ٹنڈو جام پولیس نے فریادی محمد رمضان بھٹی کی مدعیت میں گرفتار و مفرور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا








