داعش کے لیڈر کے سر کی قیمت ایک کروڑ ڈالر

0
34

داعش کے لیڈر کے سر کی قیمت ایک کروڑ ڈالر

باغی ٹی وی : امریکی وزارت خارجہ نے ایک بار پھر اپنی اس پیش کش کو دہرایا ہے کہ داعش تنظیم کے نئے سربراہ حجی عبداللہ کی گرفتاری میں مدد گار ثابت ہونے والی معلومات فراہم کرنے والے کو 1 کروڑ امریکی ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی۔

امریکی وزارت خارجہ کے زیر انتظام پروگرام Reward for Justice کے سرکاری اکاؤنٹ کی جانب سے جمعرات کے روز ایک ٹویٹ میں کہا گیا کہ "حجی عبداللہ ایک دہشت گرد اور غدار ہے۔ لہذا جو بھی دہشت گردی سے نفرت کرتا ہے اس پر لازم ہے کہ وہ حجی کے بارے میں اطلاع دے۔ ہم اس کے ذریعے داعش کی نئی کمان کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں .. جی ہاں 1 کروڑ ڈالر کا انعام .. آپ سے رہ نہ جائے،


امریکی وزارت خارجہ نے رواں سال جون میں حجی عبداللہ کی گرفتاری میں مدد گار ثابت ہونے والی معلومات کے عوض رکھی گئی انعامی رقم 50 لاکھ ڈالر سے دو گنا کر کے 1 کروڑ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس موقع پر Justice for Reward پروگرام نے ٹویٹ میں حجی عبداللہ کے بجائے محمد عبد الرحمن سعید المولی” کا نام لکھا تھا جو حجی کا اصل نام ہے۔

حجی مختلف ناموں کا استعمال کرتا ہے جن میں ابو عمر التركمانی اور عبدالامیر محمد سعید شامل ہیں۔ امریکی وزارت خارجہ کے مطابق حجی کی پیدائش 1976ء میں عراق کے شہر موصل میں ہوئی۔ داعش تنظیم کے بانی اور سربراہ ابو بکر البغدادی کی ایک امریکی حملے میں ہلاکت کے بعد حجی نے تنظیم کی قیادت سنبھالی۔

Leave a reply