باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی گلوکار ایس پی بالا سبرامنیم 74 سال کی عمر میں چل بسے ،

ایس پی بالا طویل مدت سے استال میں داخل تھے اور وہ کورونا میں بھی مبتلا ہو گئے تھے۔ گلوکارہ ایس پی بالاسبرمنیم کے بیٹے چرن نے اپنے والد کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعہ کی دوپر ایک بج کر چار منٹ پر ان کے والد کا انتقال ہوا۔

سلمان خان نے آج ہی ایس پی بالا سبرمنیم کی صحت کے حوالہ سے ٹویٹ کیا تھا۔ واضح رہے کہ سلمان خان کی اداکاری والی ’میں نے پیار کیا‘ اور ’ہم آپ کے ہیں کون‘ جیسی فلموں میں گلوکاری کرنے والے ایس پی بالا ایک زمانے میں سلمان خان کی آواز بن گئے تھے۔ ان کے انتقال سے یہ کہا جا سکتا ہے کہ سلمان خان کی آواز آج خاموش ہو گئی ہے۔

ایس پی بالا سبرامنیم کی پیدائش نلور کے تلگو خاندان میں ہوئی تھی اور ان کے والد ایس پی سمبامورتی آرٹسٹ تھے۔ ایس پی بالا پلے بیک سنگر کے علاوہ میوزک ڈائریکٹر، اداکار، ڈبنگ آرٹسٹ اور فلم پروڈیوسر بھی تھے۔ ایس پی بالا چھ مرتبہ نیشنل فلم کا ایوارڈ بھی حاصل چکے تھے۔

Shares: