5 لاکھ سے زائد رقم کی ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والا ملزم گرفتار

0
47

5 لاکھ سے زائد کی رقم کی خرد برد کرکے پولیس کو ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والا ملزم گرفتار

دو روز قبل مورخہ محمد جاوید نامی شخص نے تھانہ ڈاکس میں درخواست جمع کروائی کہ سمٹ بینک فشری کے پاس موٹرسائیکل سوار دو مسلح ملزمان اس سے 5 لاکھ 15 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ ڈاکس پرویز علی سولنگی نے ٹیم کے ہمراہ تحقیقات کا آغاز کیا۔ دوران تحقیقات جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیجز و اہل علاقہ کے بیانات سے واضح ہوا کہ مذکورہ مقام پر کوئی بھی واردات رونما نہیں ہوئی۔لہذا درخواست دہندہ کو جامع انٹروگیٹ کیا گیا تو یہ بات عیاں ہوئی کہ اس نے جھوٹی درخواست جمع کروائی تھی۔درخواست گزار نے اپنے رشتے دار کی رقم ہڑپ کرنے کے لیے ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع درج کروائی۔ مذکورہ درخواست دہندہ کے قبضہ سے خرد برد کی گئی رقم 5 لاکھ 15 ہزار روپے برآمد کر کے اسکے خلاف مقدمہ الزام نمبر 637/22 بجرم دفعہ 408/420 ت پ درج کیا گیا۔

دوسری جانب تھانہ کورنگی صنعتی ایریا پولیس کی بروقت پولیس کارواٸی دوران علاقہ گشت شہری سے واردات کرنے والے ڈکیت گروہ سے پولیس مقابلہ ہوا ہے، دو طرفہ فاٸرنگ کے تبادلے کے بعد دو مسلح ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے، پولیس اور ملزمان کا مقابلہ بمقام ناصر جمپ نزد مغلِ اعظم شادی لان کے قریب پیش آیا ۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ دو پسٹل بمعہ ایمونیشن ، تین چھینے ہوے موباٸل فون اور نقدی رقم برآمد کی ۔ گرفتار زخمی ملزمان کے قبضے سے زیر استعمال سرقہ شدہ موٹرساٸیکل بھی پولیس تحویل میں لی گٸی ۔ گرفتار زخمی ڈکیت ملزمان کی شناخت محمد عرفان ولد یٰسین اور خرم ولد معشوق کے نام سے ہوٸی ۔ابتداٸی تفتیش کے دوران گرفتار زخمی ملزمان سے ضلع ملیر و کورنگی کے مختلف مقامات پر دیگر وارداتوں کا انکشاف بھی ہوا ہے ۔ گرفتار ملزمان کا سابقہ کریمینل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے , پولیس کیجانب سے ضابطے کی مکمل کاروائی عمل میں لائی جاری ہے ۔ گرفتار زخمی ملزمان کو طبی امداد کیلۓ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے ۔

Leave a reply