بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کاخطرناک ڈاکو امین جوئیہ دوران پولیس مقابلہ میں اپنے ساتھی ڈاکووں کی فائرنگ سے ہلاک کر دیا گیا۔
تھانہ تلمبہ پولیس ملزم امین کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے جارہی تھی۔ امین ولد نصیر قوم جوئیہ سکنہ ساہیوال مقدمہ نمبر 56/21 بجرم 392ت پ تھانہ تلمبہ ریمانڈ جسمانی پر تھا۔ پولیس میلسی لنک مصطفی آباد پہنچی تو ملزم کے چار ساتھی مسلح بسواری موٹر سائیکل آئے۔ ملزمان نے اپنے ساتھی کو چھڑوانے کی خاطر پولیس وین پر سیدھی اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ دوران فائرنگ امین جوئیہ اپنے ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔ پولیس اور حملہ آور ڈاکوؤں کے درمیان دوران فائرنگ 04کس ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔بین الاضلاعی خطرناک ڈکیت امین جوئیہ درجنوں وارداتوں میں دیگر اضلاع کو مطلوب تھا ۔ ڈی پی او محمد علی وسیم کی خصوصی ہدایات پر فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی۔ڈی پی او محمدعلی وسیم کی پولیس مقابلہ کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایچ او اور انکی ٹیم کو شاباش دی۔

ڈکیت گینگ ڈاکو امین جوئیہ پولیس مقابلہ میں ساتھی ڈاکووں کی فائرنگ سے ہلاک
Shares: