قصور
تھانہ الہ آباد کی حدود گاؤں بونگی کلیاں میں ہوی انوکھی واردات
چہرے پہچانے جانے پر مزدوروں کو درخت سے باندھ کر الٹا لٹکا کر رائس زادووں نے اپنی ہی عدالت لگا لی ۔مار مار کر ایک آنکھ ضائع اور نیم مردہ حالت میں فصلوں میں پھینک دیا

تفصیلات کے مطابق
تھانہ الہ آباد کی حدود میں واقع دہشت کی علامت بنا ہوا گاؤں بونگی کلیاں میں ڈاکوؤں نے اپنے ہی گاؤں کے محنت کش ریاض اور عتیق الرحمان سے 20000 ہزار روپے لیکر آتے ہوئے اپنے ہی گاؤں کے قریب لوٹ لیا ۔شور اور پہچانے جانے پر قریبی فصل میں لے جا کر درخت سے الٹا لٹکا کر شدید تشدد کا نشانہ بناتے رہے اور مار مار کے نیم مردہ کر دیا جس سے مضروب ریاض کا جسم چور چور اور اس کی بائیں آنکھ بھی ضائع ہو گئی ساتھی عتیق الرحمن کوبھی تشدد کا نشانہ بنایا ۔رائس زادووں نے اپنی عدالت لگاتے ہوئے قرآن پاک پر کسی کو بھی نہ بتانے کا حلف لیا ۔ فصلوں میں بندھا چھوڑ کر خود فرار ہوگئے ۔عتیق الرحمن نے خود کو کھول کر گھر والوں کو اطلاع کی تو 15 پر کال کے بعد پولیس موقع واردات پر پہنچ گئی اور موقعہ ملا حظہ کرنے کے بعد مضروب کو رورل ہسپتال الہ آباد سے ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کر دیا گیا مضروب ریاض تا حال بے حوش
پولیس ملزموں سے ساز باز ہو کر قانونی کارروائی سے انکاری ہو گئی درخواست کے باوجود ایف آئی آر درج نہیں کی ورثاء کا ڈی پی او قصور عمران کشور اور وزیراعلی پنجاب سے انصاف دلوانے کی اپیل کی ہے

Shares: