گوجرانوالہ: تھانہ کوٹ لدھا کے علاقہ تھابل دوچھہ میں ڈاکوؤں نے پولیس وین کو لوٹنے کے بعد اہلکاروں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنادیا۔
باغی ٹی وی : پولیس ذرائع کے مطابق 4 ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں کو واردات کے دوران بدترین تشدد کا نشانہ بھی بنایا، ڈاکو پولیس اہلکاروں سے سرکاری اسلحہ، نقدی اور دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے،ایس ایچ او تھانہ کوٹ لدھا کے مطابق ڈاکوؤں نے واردات کے دوران سڑک سے گزرنے والے متعدد افراد سے بھی لوٹ مار کی، ہمارے تھانے کے اہلکار اور گاڑی گشت پر تھی ان سے لوٹ مار تھانہ نوشہرہ ورکاں کے علاقے میں ہوئی ہے۔
دوسری جانب سیالکوٹ میں ڈسکہ تھانہ سٹی کے علاقہ میں شہریوں نے دو مسلح ڈاکو پکڑ لئے، شہری بینک سے رقم لیکر گھر کی جانب جا رہا تھا کہ موٹرسائیکل پرسوارمسلح ڈاکوئوں نے روک کر لاکھوں روپے نقدی چھین لی شہریوں نے موقع پر ڈاکوئوں کو گھیر لیا،ڈاکوئوں نے شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، ڈاکو کی فائرنگ سے اسکا ساتھی ڈاکو شدید زخمی ہو گیا ایک ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گیا،پولیس نے موقع پہنچ کر زخمی ڈاکو کوحراست میں لیکر سول ہسپتال منتقل کر دیا،ڈاکوئوں کی فائرنگ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔








