لاہور: مناواں میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 زیر حراست ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔
باغی ٹی وی: پولیس انسپکٹر عمران یوسف کے مطابق زیر حراست ملزموں کو نشاندہی کیلئے مناواں کے علاقہ میں لے جایا گیا تھا جہاں ان کے مفرور ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کردی ہلاک ڈاکوؤں میں قدیر احمد اور ناصر حسین شامل ہیں-
لاہور میں گولیاں چل گئیں، سابق ایس پی کی ہوئی موت
پولیس کے مطابق فائرنگ کی زد میں آکر دونوں زیر حراست ڈاکو ہلاک ہو گئے، ملزمان ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھے ملز مان نے چند روز قبل ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے اے ایس آئی عمران کو بھی زخمی کیا تھا-
پولیس کے مطابق ملزمان کے فرار ساتھیوں کی تلاش کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔
قبل ازیں راولپنڈی میں تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں اغوا برائے تاوان کی واردات میں نویں جماعت کے طالب علم کو قتل کردیا گیا جبکہ بچے کو ٹیوشن پڑھانے والا ٹیچر بھی اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا،نویں جماعت کے طالب علم مجتبیٰ شمیم کو نامعلوم اغوا کاروں نے اغوا کیا اور 10 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا، ملزم بچے کے باپ کو واٹس ایپ سے بچے کی ویڈیو بھیج کر تاوان طلب کرتے رہے۔
اغوا برائے تاوان کی واردات طالبعلم قتل،پولیس مقابلےمیں ساتھیوں کی فائرنگ سےبچےکا ٹیچر ہلاک
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم محمد عمر کو گرفتار کیا جس کی نشاندہی پر اغوا کاروں کے ٹھکانے پر کارروائی کی گی، اغواکار کے ساتھیوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی اور فائرنگ کے دوران مرکزی ملزم محمد عمراپنے ہی ساتھیوں گولیاں لگنے سے مارا گیا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے ملزم محمد عمر بچے کو ٹیوشن پڑھاتا تھا پولیس نے ٹھکانے کی تلاشی لی تو 13 سالہ بچے کی لاش برآمد ہوئی، ابتدائی تفتیش کے مطابق بچے کو گلا دبا کر قتل کیا گیا-








