مسافروں سے لوٹ مار میں مصروف بدنام زمانہ ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے ہلاک
خیرپور میں مسافروں سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں میں سے ایک ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
باغی ٹی وی: پولیس کےمطابق خیرپور کے علاقے رانی پور میں شاہانی پل کے قریب روڈ بلاک کرکے ڈاکو مسافروں سے لوٹ مار کررہے تھے کہ ایک مسافر نے پولیس کو اطلاع کردی۔
کراچی:3 مزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 7 افراد زخمی
پولیس کے پہنچنے پر ڈاکوؤں سے مقابلے میں بدنام زمانہ ڈاکو غلام سرور مارا گیا جبکہ اس کے ساتھی ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ہلاک ڈاکو سے اسلحہ،مسروقہ رقم اور موبائل فون برآمد کرلیا گیا، مارا گیا ڈاکو، ڈکیتی، اغوا برائے تاوان، چوری اور پولیس مقابلوں سمیت متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔
سیالکوٹ :ایف آئی اے کی سمبڑیال ائرپورٹ پر کارروائی، جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر جرمنی جانے …
دوسری جانب کراچی کے علاقے بلدیہ میں جھگڑے کے دوران سابق پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیامقتول ماجد حسین نجی اسپتال میں او ٹی ٹیکنیشن تھا پولیس نے فائرنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم اسلم محکمہ پولیس کا ریٹائرڈ سب انسپکٹر ہے۔
ٹیکساس میں شور سے روکنے پربچے سمیت 5 افراد قتل
پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران ملزم نے فائرنگ کرکے ماجد کو قتل کیا ہے اور گرفتار ملزم سے مزید پوچھ گچھ کر رہے ہیں جبکہ لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ماجد کو سینے پر گولی ماری گئی ہے جبکہ نوجوان پر فائرنگ سے قبل تشدد بھی کیا گیا اور فون کرکے بلوایا گیا تھا۔