نارتھ ناظم آباد میں بیکری میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی 2 بچوں کا باپ دوران علاج جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق تیموریہ کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایم میں دوران ڈکیتی ڈاکووں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے سعد انیس الرحمٰن نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا، پولیس کے مطابق دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کا واقعہ 7 اگست کو تیموریہ تھانے کی حدود میں قائم بیکری کے اندر پیش آیا تھا جبکہ مقتول کو سر پر گولی لگی تھی، مقتول 2 بچوں کا باپ اور گلزار ہجری اسکیم 33 کا رہائشی بتایا جاتا ہے، تاہم پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

Shares: