دنیش کنیریا نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے کی گزارش
باغی ٹی وی : پاکستان ٹیم کے لیگ اسپنر دنیش کنیریا نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے بحالی پروگرام میں شامل ہونے کی درخواست سندھ ہائی کورٹ میں جمع کروادی۔
دنیش کنیریا کے وکیل نے درخواست میں کہا ہے کہ غلطیوں پر معافی چاہتے ہیں، اسی طریقے کو اپناتے ہوئے طرح دیگر کھلاڑیوں کو اجازت ملی ہے۔کرکٹردنیش کنیریا کا درخواست میں کہنا ہے کہ پی سی بی میرا موقف آئی سی سی میں پیش کرے۔
سندھ ہائی کورٹ میں دنیش کنیریا کی جانب سے دائر درخواست میں فوری سماعت کی بھی استدعا کی گئی ہے جس کے بعد عدالت کی جانب سے 29 جنوی کیلئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے گئے۔
قومی کرکٹ دنیش کنیریا نے ڈومیسٹک ،لیگز،قومی کرکٹ ٹیم میں پھر واپسی کی کوششیں شروع کردی ہیں.
وکیل درخواست گزار نے کہاکہ پی سی بی کی طرف سے کوئی پابندی نہیں ہم پی سی بی کی مدد چاہتے ہیں ،دنیش کنیریا غلطیوں پر معافی چاہتے ہیں ،عدالت نے 29 جنوری کیلئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے ۔