کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان مرحوم عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ بڑا ریلیف دے دیا-
باغی ٹی وی: سندھ ہائیکورٹ میں دانیہ شاہ کی ضمانت کی رقم کم کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی دوران سماعت عدالت نے دانیہ کی والدہ سے مکالمہ کیا کہ آپ کے پاس کتنے پیسے ہیں، اس پر خاتون نے کہا کہ میرے پاس کچھ نہیں ہے۔
عمران خان کا صدر مملکت کو خط،سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیانات پر تحقیقات کا مطالبہ
عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کے اکاؤنٹ سے پیسوں کی ٹرانزیکشن تو ہوئی ہے، سچ بتائیں آپ کے پاس کتنے پیسے ہیں؟ عدالت کے استفسار پر دانیہ کی والدہ نے کہا کہ میرا داماد بینک میں ہے اور میری چیک بک بھی اس کے پاس ہے۔
بعد ازاں عدالت نے درخواست کو نمٹاتے ہوئے دانیہ شاہ کی ضمانت کی رقم کو 20 لاکھ سے کم کرکے 5 لاکھ کردیا۔
واضح ر ہےکہ مرحوم عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے دو روز قبل دانیہ شاہ کی ضمانت منظور کی تھی اور دانیہ کو 20 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا-
عدالت نے ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت کا تحریری حکمنامہ بھی جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ویڈیو وائرل کرنے کا الزام مزید تحقیقات کا متقاضی ہے، سرکاری وکیل کے مطابق ملزمہ نے ایک انٹرویو میں ویڈیو بنانے کا اعتراف کیا، اس واقعہ کے دو گواہان ہیں جو کہ کیمرا مین اور انٹرویور ہیں۔
مریم نواز نے خود کو موجودہ حکومت سے الگ قرار دے دیا
تحریری حکمنامے میں کہا گیا تھا کہ ماتحت عدالت دونوں گواہوں کے بیان کی روشنی میں بہتر فیصلہ کرسکتی ہے، ملزمہ کے مطابق جس موبائل فون میں ویڈیو تھی اسے فروخت کردیا تھا، حیران کن طور پر ایف آئی اے نے فروخت شدہ موبائل فون برآمد کیا نہ ہی موبائل خریدنے والے سے انکوائری کی۔
عدالت نے کہا تھا کہ اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ عورت پرپرائیویسی کی خلاف ورزی کا اثر مرد پر پڑنے والے اثرات سے کہیں زیادہ ہے ، مجرموں کو سزا ملنی چاہیے لیکن ضمانت کے اس مرحلے پر عورت مرد سے زیادہ رعایت کی حقدار ہے اس بات کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ ملزمہ 18 سالہ لڑکی ہے جس کی شادی کم عمری میں کر دی گئی تھی۔
خیبر پختو نخوا انتخابات: عدالت نے گورنر کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری مہلت دے دی
دوسری جانب عدالت نے دانیہ شاہ کو انٹرویو اور سوشل میڈیا پر بیانات دینے سے روک دیا تھا عدالت نے ملزمہ دانیہ کو براہ راست یا کسی بھی طریقے سے کیس کے گواہوں سے رابطہ کرنے سے بھی روکا حکم دیا کہ اگر ملزمہ نے ضمانت کا غلط فائدہ اٹھایا تو ضمانت منسوخ کردی جائے گی، دانیہ شاہ پر الزامات کے حوالے سے ٹرائل کورٹ فیصلہ کرے گی۔
دوسری جانب ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ مرد ہو یا عورت، قانون دونوں کے لیے برابر ہے۔
واضح رہے کہ دانیہ پر عامر لیاقت کی نجی ویڈیوز وائرل کرنے کا الزام ہے جس پر مرحوم کی بیٹی دعا عامر نے مقدمہ درج کروایا تھاعامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں دانیہ شاہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں، انہیں دسمبر 2022 میں ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔