کراچی :معروف سیاسی و سماجی کارکن، بلاگر، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ دانش قاضی پاک سر زمین پارٹی میں شامل ہوگئے ،اطلاعات کے مطابق چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال اور صدر انیس قائم خانی سے پاکستان ہاؤس کراچی میں ملاقات کے بعد معروف سیاسی و سماجی کارکن، بلاگر، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ دانش قاضی نے پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

اس موقع پر چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے دانش قاضی کو پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہر گزرتا دن پی ایس پی کے نظریے پر سچائی کی مہر ثبت کررہا ہے۔ ہم نے نفرتوں کی دیوار کو گرا کر بھائی کو بھائی سے ملایا ہے۔

اس موقع پر سید کمال مصطفیٰ نے کہا کہ ہماری کوششوں سے آج شہداء قبرستان میں تالے لگ چکے ہیں۔ عوام جان گئی ہے کہ مسئلہ اختیار کا نہیں بلکہ کردار کا ہے۔ ہمارا کردار ہمارے سچ کی گواہی دے رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ آج جیتی ہوئی جماعتوں کو چھوڑ کر عوام پی ایس پی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں جسکے پاس آج ایک کونسلر تک نہیں ہے۔

پی ایس پی کے علاؤہ قوم کے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں۔ اس موقع پر دانش قاضی نے سید مصطفیٰ کمال کے نظریے کو ملک وقوم کی بھلائی کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہوئے بھرپور کاوشوں کی یقین دہانی کروائی۔

Shares: