دانتوں کی صحت کا عالمی دن،صدر مملکت نے دیا اہم پیغام

0
47

دانتوں کی صحت کا عالمی دن،صدر مملکت نے دیا اہم پیغام

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دانتوں کی صحت کے عالمی دن پر ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہر سال 20 مارچ کو دانتوں کی صحت کا عالمی دن منایا جاتا ہے،

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ حضور ﷺ کی تقریباً 20 احادیث دانتوں کی صفائی سے متعلق رہنمائی کرتی ہیں، دانتوں کی صفائی کرنا ثواب ہے، حضورﷺ ہر وضو کے ساتھ مسواک فرماتے، صدر مملکت
فرشتہ وحی لاتا تو ساتھ مسواک کی بھی تلقین کرتا، دانتوں کی صفائی سے مختلف بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے، بچے ، خواتین اور مرد دانت صاف کرنے کی عادت اپنائیں،میری کاوشوں سے 20 مارچ کو دانتوں کی صحت کا عالمی دن منایا جاتا ہے، پاکستانی قیادت کی وجہ سے دانتوں کی صحت کا عالمی دن مقرر ہوا،

دانت شخصیت کی نمائندگی کرتے ہیں اور اگر یہ پیلے ہوں تو جہاں خود اعتمادی میں کمی کا باعث بنتے ہیں وہاں دُوسروں پر آپ کی شخصیت کا بُرا تاثر پیدا کرتے ہیں اور ان کے پیلے ہونے کا سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ بیماری پیدا کرنے والے جراثیم مُنہ میں اپنی افزائش کرتے ہیں اور مُنہ کے راستے پیٹ میں جاکر صحت خراب کرتے ہیں انتوں کو موتیے جیسا سفید رکھنے کے چند آسان گھریلو ٹوٹکےمندرجہ ذیل ہیں جنھیں ااستعمال کر کے آپ بھی پُر کشش مسکراہٹ حاصل کر سکتے ہیں اور صاف سُتھرے دانتوں کیساتھ اچھی صحت قائم رکھ سکتے ہیں گھریلو ٹوتھ پیسٹ دانتوں کو سفید بنانے کے علاوہ مسوڑھوں سے خون آنے اور اور سوجن ختم کرنے کے لئے بھی بے حد مفید ہے اس گھریلو ٹوٹکے میں آپ کو مندرجہ ذیل اشیاء کی ضرورت ہو گی
اجزاء:
میٹھا سوڈا پانچ چائے کے چمچ
پودینے کا تیل پانچ چائے کے چمچ
ویجیٹیبل گلیسرین دو قطرے
نمک ایک چائے کا چمچ

ترکیب:
پانچ چائے کے چمچ میٹھا سوڈا پانچ چائے کے چمچ پودینے کا تیل دو قطرے ویجیٹیب گلیسرین اور ایک چائے کا چمچ نمک ان سب کو مکس کر کے ایک بوتل میں مفوظ کر لیں روزانی اس پیسٹ سے دانت صاف کریں دانتوں سے تمام مسائل سے چھٹکارا مل جائے گا

دانتوں کی صفائی کرنے والا روبوٹ

دانتوں کی چمک برقرار رکھنے کے لئے چند آسان ٹپس

وزن کم کرنے کے آسان طریقے

تیل کی کلی کریں:
طب ایوردیک اور طب یونان میں دانتوں کی صفائی اور دانتوں سے پیلاہٹ ختم کرنے کے لیے یہ طریقہ صدیوں سے استعمال کیا جارہا ہے اور اس سےمُنہ کے جراثیم ختم ہوجاتے ہیں، منہ کے جراثیم ہی دانتوں کو پیلا کرنے کا اور مُنہ میں بدبو کا باعث ہوتے ہیں لہذا کسی بھی آئل کو ایک کھانے کا چمچ لیکر(گری کا تیل زیادہ مُفید ہے) منہ میں اچھی طرح کلی کریں اور دانتوں پر ملیں اور 10 سے 15 منٹ اسے منہ اور مسوڑھوں پر لگا رہنے دیں اور بعد میں کلی کرکے ٹوٹھ پیسٹ کے ساتھ برش کر لیں چند ہی دنوں کے اس عمل سے آپ کے دانت موتیے کی طرح سفید ہوجائیں گے اور مُنہ کی باس ختم ہو جائے گی
کچی سبزیاں سلاد اور پھل کھائیں:
کچی سبزیاں جیسے سلاد وغیرہ میں استعمال ہونے والی سبزیاں اور پھل جیسے سیب کینو مالٹا سٹرابری وغیرہ چبا چبا کر کھانے سے جہاں مُنہ کے جراثیموں سے نجات ملتی ہے وہاں انہیں کھانا دانتوں کے داغوں کو ختم کرنے کا باعث بنتا ہے
ریگولر دانتوں کا خلا کریں:
روازنہ بُرش کرنا اور دانتوں کا خلا کرنا ایسے ہی ضروری ہے جیسے روزانہ کھانا کھانا، دھاگے کیساتھ دانتوں کا خلا کریں تاکہ دانتوں کے درمیان پھنسے ہُوئے خوراک کے ذرات صاف ہوجائیں

دانتوں کی پیلاہٹ ختم کرنے کی آسان گھریلو ٹپس

Leave a reply