ڈار نے تو کہا تھا آئی ایم ایف کی آنکھوں میں آنکھوں میں ڈال کر بات کروں گا. شاہ محمود قریشی

ڈار نے تو کہا تھا آئی ایم ایف کی آنکھوں میں آنکھوں میں ڈال کر بات کروں گا. شاہ محمود قریشی

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈار نے تو کہا تھا آئی ایم ایف کی آنکھوں میں آنکھوں میں ڈال کر بات کروں گا، مجھے پاکستان میں پاکستان کا وزیرخارجہ دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ جبکہ پی ٹی آئی رہنما نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ پشاورمیں نعشیں پڑی تھیں، شہبازشریف نے اس وقت کہا کہ خیبرپختو نخوا حکومت پیسوں کا حساب دے۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ مجھے عدالت میں پیش ہونے کا کہا گیا ہے، میں ایف ایٹ کی عدالت میں پیش ہوجاؤں گا، ارادہ ہے تو ہتھکڑی لگا لینا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی ضمنی الیکشن میں حصہ لے گی، ان کو بے نقاب کرنے کے لیے میدان میں اتریں گے۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ حکومت نے چند دن پہلے پیٹرول 35 روپے مہنگا کیا ہے، پیٹرول کی قیمت مزید مہنگی ہونے جا رہی ہے، گیس کی قیمت بھی بڑھنے والی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
75 ہزار روپے جرمانہ ہوگااس کوجس نے چلتی گاڑی میں ممنوع کام کیا
کراچی :اسنوکر کلب میں گھس کر نوجوان کو قتل کردیاگیا
تباہی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار
بھارت روسی خام تیل کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کیوں کررہا؟
اسلام آباد پولیس کا تحریری ٹیسٹ، 70 اقلیتی امیدوار کامیاب
عمران خان بھول گئے کہ اللہ نے مکافات عمل بھی دنیا میں رکھا ہے،مریم
پولیس لائنز دھماکہ؛ حملہ آور اکیلا نہیں تھا بلکہ اُسے ہدف تک سہولت کار نے پہنچایا. حقیقاتی ٹیم
پی ٹی آئی کے دفتر میں ٹکٹوں کی تقسیم پر بدنظمی؛ رہنماؤں کے ایک دوسرے کو دھکے
سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ مریم نواز نے ملتان کے شہریوں کو یہ کیوں نہیں بتایا کہ بجلی مزید مہنگی ہونے والی ہے، جنرل سیلز ٹیکس 18 فیصد بڑھانے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا مریم نواز ملتان کے شہریوں کیلئے یہ خوشخبری لائی ہیں کہ آٹا بھی مزید مہنگا ہونے جا رہا ہے؟ مخدوم شاہ محمودقریشی نے پوچھا کہ کیا مریم نواز نے لوگوں کو بتایا کہ بجلی اور دیگر چیزوں پر دی جانے والی سبسڈی ختم کی جا رہی ہے؟ کیا آپ یہ خوشخبری سنانے آئی ہیں کہ روٹی بھی مزید مہنگی ہو جائے گی؟

Comments are closed.