دارالعلوم مدنیہ ڈسکہ میں مسلک اہل سنت والجماعت دیوبند کا مشترکہ ”تعزیتی ریفرنس ”

0
32

ڈسکہ(باغی ٹی وی)دارالعلوم مدنیہ ڈسکہ میں مسلک اہل سنت والجماعت دیوبند کی آٹھ تنظیموں کاایک مشترکہ ”تعزیتی ریفرنس ” صاحبزادہ مولانا ایوب خان ثاقب سرپرست اعلی عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں قائداحرار سید عطاء اللہ شاہ بخاری مرحوم کے صاحبزادے رئیس الاحرار مولانا سید عطاء المہیمن شاہ بخاری کی سماجی قومی، دینی اور سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیااور صاحبزادہ مولانا ایوب خان نے کہا ہے کہ قائد مجلس احرار اسلام کی ختم نبوت کے حوالے سے ان کی خدمات زندگی کا ایک روشن باب ہے۔ برصغیرمیں اس خانوادے نے آزادی پاکستان، ختم نبوت اور رد ادیان باطلہ کے واسطے بے شمار خدمات سرانجام دی ہیں۔

آج کا سیمینار سید عطاء المہیمن شاہ کی خد مات کوسراہتا ہے اور مجلس احراراسلام اور شاہ صاحب کے خاندان سے دلی اظہار تعزیت کرتا ہے۔اجلاس میں سنی سرفروش، جمعیت علماء اسلام س عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت،نوجوانان اہلسنت، جمعیت طلبہ اسلام، جمعیت علمائے دیوبند کے تحصیلی عہدیداروں نے شرکت کی اور اپنی مرکزی قیادت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں گزشتہ چند ماہ میں بے شمار جید علماء کرام فوت ہوچکے ہیں

ان کی یاد میں ”عشرہ یاد رفتگاں ” منایا جائے جس میں مرحومین علمائے کرام کی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے۔ اور ان کے کارناموں کو اجاگر کیا جائے۔ اور فوت شدگان کے لیے کچھ یادگار کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی جائے۔اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا ارشد محمود،عالمی مجلس کے رہنما مولانا طیب خان جمعیت علماء اسلام، سینٹرل پنجاب کے رہنما صاحبزادہ حامد خان موسوی، جمعیت القرآن کے رہنما قاری عبدالرحمان،قاری اشفاق، مولانا اقبال خان اور سماجی کارکن علامہ مولانا غلام مرتضی،مولانا احتشام الحق اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کے آخر میں فوت شدگان تمام علمائے کرام کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔

Leave a reply