نجکاری کو 18 سال ہو چکے،درخواست کو اپڈیٹ اوراپ گریڈ کرلیں، چیف جسٹس

0
33
supreme

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کے ای ایس سی کی نجکاری کے خلاف جماعت اسلامی کی درخواست پر سماعت ہوئی

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اسلام آباد سے بذریعہ ویڈیولنک کیس کی سماعت کی ،دوران سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہ یہ پالیسی میٹر ہے اسکا دائرہ اختیار یہ کورٹ تو نہیں؟ میرا خیال ہے پہلے مناسب فورم پر جانا چاہیے ،جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اب تو ادارے کی نجکاری ہوچکی ہے اور ادارہ طویل عرصے سے کام کر رہا ہے ،وکیل جماعت اسلامی رشید اے رضوی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اس میں کئی معاملات حل طلب ہیں مجھے سنا جائےگا تو بتاؤں گا کہ سماعت کیوں ضروری ہے اس حوالے سے میں اہم نکات پر عدالت کی رہنمائی کرنا چاہتا ہوں

دوران سماعت چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نجکاری کو 18 سال ہو چکے ہیں کئی ڈویلپمنٹس ہوچکی ہیں آپ درخواست کو اپڈیٹ اوراپ گریڈ کرلیں تو اچھا ہے آپ پہلے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیں پھر سپریم کورٹ آ جائیں سپریم کورٹ معاشی معاملات میں مداخلت نہیں کریگی معاشی معاملات میں سپریم کورٹ کو کوئی مہارت حاصل نہیں ویسے بھی پارلیمنٹ نے آرٹیکل 184 کی شق 3 سے متعلق 2 قوانین بنائے ہیں پرانے مقدمات سماعت کے لیے مقرر کر رہے ہیں تا کہ دیکھ سکیں کہ لائیو ایشو کیا ہے

ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا کیا کر رہا ہے؟ قائمہ کمیٹی نے بریفنگ مانگ لی

موجودہ دور کے ڈرامے صرف خواتین کیلئے بنائے گئے جو بے حیائی پھیلا رہے ہیں،قائمہ کمیٹی

حکومت کے حق میں آرٹیکلز لکھنے پر اشتہارات ملتے ہیں، قائمہ کمیٹی میں انکشاف

قائمہ کمیٹی کا اجلاس،تنخواہیں کیوں نہیں دی جا رہیں؟میڈیا ہاﺅسز کے اخراجات اور آمدن کی تفصیلات طلب

میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

ایڈووکیٹ صلاح الدین کا کہنا تھا کہ لیبریونین کےخلاف درخواست بھی آئی ہے جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وہ کیس اس وقت ہمارے سامنے نہیں ہے وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کی جائے جس پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ ہفتے چھٹیاں شروع ہو رہی ہیں ججز پرنسپل سیٹ پر دستیاب نہیں ہوں گے آئندہ ہفتے ججز متعلقہ رجسٹریوں میں ہوں گے آپ ہدایات لے لیں کل کیس سنیں گے ،عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی

سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج

Leave a reply