درخت اور جاندار تحریر : سید اویس بن ضیاء

حضور اکرم (ص) فرماتے ہیں کہ "کوئ بھی مسلمان جو ایک درخت کا پودا لگائے یا کھیتی میں بیج بوئے پھر اس میں سے پرند، انسان یا جانور جو بھی کھاتے ہیں وہ اس کی طرف سے صدقہ ہے”

درخت اللہ تعالی کی عطاء کردہ بیشمار نعمتوں میں سے خاص نعمت ہے۔ انسانوں سے لیکر چیونٹیوں،پرندے اور جانور سب کی زندگیاں درختوں سے جڑی ہیں۔ سیلاب اور قحط سے بچاؤ، پانی کی مسلسل دستیابی، لینڈ سلائیڈنگ سے بچاؤ، زراعت کی بہتری اور انسانی صحت کی بہتری، آکسیجن کی فراہمی، گرمی کی شدت میں کمی، مٹی میں زرخیزی، ماحولیاتی توازن اور سیاحت کا فروغ جنگلات کے اہم فوائد ہیں

گزشتہ کئ سالوں سے جنگلات میں نمایاں کمی آئی ہے جسکی وجوہات میں سے ایک وجہ جہاں جنگلات ہیں وہاں کے مقامی لوگوں کا بہتر روزگار نا ہونا ہے، لوگ درخت کاٹ گھروں میں ایندھن کے طور پر بھی استعمال کرتے ہیں اور بیچ کر اپنی بنیادی ضروریات بھی پوری کرتے ہیں۔ حکومت وقت کو وہاں ملازمت اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے چاہیے تاکہ لوگ جنگلات کا خاتمہ نا کریں دوسری اور سب سے بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ ہمارے جب بھی سرکاری سطح پر کوئ منصوبے تیار کئے جاتے ہیں نا تو جگہ کا جائزہ لیا جاتا ہے کہ یہاں جنگلات کا کتنا نقصان ہوگا نا یہ سوچا جاتا ہے کہ اسکے متبادل درخت لگا کر انکی کمی پوری جائے گی لہذا اگر کہیں بھی کوئ بھی سڑک بنے یا کوئی بھی سرکاری عمارت سب سے پہلے درختوں کو مد نظر رکھنا لازمی جزو ہونا چاہیے

پچھلی کئ حکومتوں کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے درختوں جیسے بڑے مسئلے پر کبھی کسی کا دھیان نہیں گیا،

پاکستان میں جنگلات پر تحقیق کرنے والے سرکاری ادارے پاکستان فارسٹ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق پاکستان میں 90 کی دہائ میں تقریباً 36 لاکھ ایکڑ رقبہ جنگلات پر مشتمل تھا جو کہ دو ہزار کی دہائ میں کم ہو کر 33 لاکھ 20 ہزار ایکڑ تک رہ گیا ہے۔ پاکستان کا شمار اب دنیا کے ان ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں جنگلات تیزی سے ختم ہو رہے اور اگر جنگلات کے اس کٹاؤ کو نا روکا گیا تو دنیا میں بسنے والے تمام لوگوں کےلئے یہ بہت بڑا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

جنگلات کی بڑھوتری کےلئے موجودہ حکومت کی حکمت عملی قابل ستائش ہے، عمران خان کے کامیاب بلین ٹری سونامی کی وجہ سے ملک میں درختوں کی شرح میں کافی حد تک اضافہ ہوا ہے جوکہ خوش آئند ہے، پی ٹی آئ حکومت کے اس احسن اقدام کو نا صرف پاکستان میں سراہا گیا ہے بلکہ عالمی دنیا بھی اسکی کافی حوصلی افزائ کی گئ ہے،

بلین ٹری سونامی جیسے بڑے منصوبے کی وجہ سے نوجوان نسل میں پھر سے درخت لگانے کی لگن پیدا ہوگئ ہے جوکہ اس کامیاب حکمت عملی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پاکستان میں ترقی کے خواب کو تعبیر دینے کے لئے جنگلات کے تحفظ پر خصوصی توجہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ اللہ تعالٰی پاکستان کو ترقی اور خوشحالی عطاء فرمائے آمین۔

@SyedAwais_

Comments are closed.