دا لیجنڈ آف مولا جٹ جس کا ریلیز سے قبل ہی بہت چرچا تھا. کہا جا رہا تھا کہ فلم اچھا بزنس کریگی لیکن فلم نے سب کی توقعات سے بڑھ کر بزنس کیا ہے اور اب تو فلم پاکستان سمیت اورسیز سے دو سو کروڑ سے اوپر کما چکی ہے. اس فلم کی کاسٹ اور پوری ٹیم کافی خوش ہے اور یہ خوشی منانے کےلئے فلم کی کاسٹ کبھی لاہور تو کبھی کراچی کے سینما گھروں میںپہنچی ہوتی ہے. حمائمہ ملک جنہوں نے فلم کی پرموشنز کے دوران بہت کم انٹرویوز دئیے وہ اب نظر آرہی ہیں کراچی کے سینما گھروں میں. حمائمہ ملک اپنے مداحوں کا جوش و خروش بڑھانے اور ان کے ساتھ ملنے کےلئے کراچی کے سینما گھروں میں جا رہی ہیں. حمائمہ ملک کو سامنے دیکھ کر انکے پرستار کافی
خوش دکھائی دئیے ہیں. یاد رہے کہ فلم میں حمائمہ ملک نے دارو نتنی کا کردار ادا کیا ہے اور وہ نوری نت کی بہن دکھائی گئی ہیں، حمائمہ ملک نے دارو نتنی کے کردار میں اپنی صلاحیتوں کو منوا لیا ہے ، جس نے بھی فلم دیکھی ہے وہ حمائمہ کے کردار دارو نتنی کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکا. حمائمہ ملک کا کہنا ہےکہ اس کردار کو کرنے کے لئے انہوں نے بہت تیاری کی اور اپنے پنجابی بولنے کے انداز کو بہت زیادہ پالش کیا، اداکارہ کہتی ہیں کہ شائقین کا فلم کے لئے انتہائی جوش و جذبہ دیکھ کر میں بہت خوش ہوں.








