مزید دیکھیں

مقبول

دریائے جہلم میں طغیانی،سیلاب سے متعلق الرٹ جاری

ہرنائی: اسپین تنگی سہڑی میں سیلابی ریلہ 4 افراد کو بہا کر لے گیا جن کی تلاش جاری ہے-

باغی ٹی وی : ریسکیو ذرائع کے مطابق اسپین تنگی سہڑی میں سیلابی ریلہ 4 افراد کو بہا کر لے گیا مقامی لوگوں نے اپنی مددآپ کے تحت ایک لاش نکال لی ،امدادی کارروائیاں جاری ہیں

دوسری جانب آزاد جموں و کشمیر میں موسلادھار بارش کے باعث دریائے جہلم میں طغیانی آگئی، جس کے بعد سیلاب سے متعلق الرٹ جاری کردیا گیا ہے ترجمان کمشنر راولپنڈی کے مطابق سیلابی ریلا پلندری سے ہوتا ہوا کہوٹہ پہنچے گا، جس کی وجہ سے کہوٹہ سے آزاد کشمیر کی جانب جانے والے تینوں راستے ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کردیے گئے ہیں اور کسی کو بھی آزاد کشمیر کی جانب جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

جبکہ ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا میں پانی کی آمد 88 ہزار500کیوسک اور اخراج 1لاکھ 1ہزار900کیوسک ہے جب کہ منگلا میں پانی کی آمد 31 ہزارکیوسک اور اخراج 29 ہزار200 کیوسک ہے-

کراچی اسلام آباد سمیت بڑے شہروں میں سیلاب کا خطرہ ہے،وفاقی وزیرماحولیاتی تبدیلی

چشمہ میں پانی کی آمد1 لاکھ 60 ہزار900کیوسک اور اخراج1 لاکھ 49ہزارکیوسک اور ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 27 ہزارکیوسک اور اخراج 17 ہزار200کیوسک ہے ۔ نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 27 ہزار800 کیوسک اور اخراج 27 ہزار800 کیوسک ہے ۔

ترجمان واپڈا کے مطابق منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ 1لاکھ 37 ہزارایکڑ فٹ ہے، چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ 27 ہزار ایکٹرفٹ ہے جب کہ تربیلا ، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ1 لاکھ64 ہزارایکڑ فٹ ہے۔

آج بھی ملک کے مختلف حصوں میں پری مون سون بارشوں کا امکان