ڈ
ڈسکہ ایک بار گولیوں کی تڑ تڑاہٹ سے گونج اٹھا
ڈسکہ (باغی ٹی وی) ڈسکہ میں بو کاٹا،ڈسکہ ایک بار گولیوں کی تڑ تڑاہٹ سے گونج اٹھا مقامی پولیس اور انتظامیہ خاموش تماشائی تفصیلات کے مطابق ڈسکہ میں گذشتہ روزپابندی کے باوجود بسنت منائی گئی منچلے سارا دن گھروں کی چھتوں پر پتنگیں اڑاتے رہے اور سر عام ہوائی فائرنگ کی گئی 19فروری کے بعد دوبارہ ڈسکہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھا لیکن مقامی پولیس اورانتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی۔بوکاٹا کے شور شرابے اور گولیوں کی تڑ تڑاہٹ سے ضعیف،بیمار،مردو خواتین اور بچے خوف وہراس میں مبتلا رہے شہریوں نے آئی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ تھانہ سٹی ڈسکہ کے ایس ایچ او اعجاز احمد بٹ اور دیگر ملازمین کو معطل کیا اور بسنت منانے اور ہوا ئی فائرنگ کرنے والوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کیئے جائیں۔
Shares: