ڈسکہ انتخابات، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن متحرک

0
41

ڈسکہ انتخابات، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن متحرک

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے ڈسکہ میں ضمنی الیکشن کروانے کا فیصلہ آنے کے بعد چیف الیکشن کمشنر نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو فوری لاہور پہنچنے کی ہدایت کر دی

حلقہ این اے 75 سیالکوٹ کے الیکشن کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کر دی گئی ہے،چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ حلقے میں انتخابات کو صاف، شفاف اور غیرجانبدارانہ بنایا جائے، چیف الیکشن کمشنر نے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کا دفتر ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلا رکھنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں

ڈسکہ میں ضمنی الیکشن 10 اپریل کو ہوں گے، الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرنے ہیں، اس ضمن میں چیف الیکشن کمشنر نے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں،

مہربانی کریں ہمیں حقائق بتائیں،سپریم کورٹ کا ن لیگی امیدوار کے وکیل سے مکالمہ، سماعت ملتوی

مسلم لیگ ن کا اثرو رسوخ تھا تو تشدد اور بد امنی پھیلانے کی ضرورت کیوں پڑی؟ ڈسکہ انتخابات کیس میں عدالت کا استفسار

ڈسکہ ضمنی الیکشن، سپریم کورٹ نے دیا ن لیگ کو بڑا جھٹکا

ڈسکہ ضمنی الیکشن کیس،جسٹس عمر عطا بندیال نے کی ن لیگی وکیل سلمان اکرم راجہ کی سرزنش

پریذائیڈنگ افسران پولیس اسکواڈ کے ساتھ لا پتہ ہوگئے؟ ڈسکہ ضمنی الیکشن کیس میں عدالت کا استفسار

ڈسکہ ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن نے کون سی بڑی غلطی کی؟ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس میں بتا دیا

ڈسکہ ضمنی الیکشن، سپریم کورٹ میں ہو گی سماعت، کس کا وکیل ہوا کرونا کا شکار؟

قبل ازیں این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا سپریم کورٹ نے حلقہ این اے75 سے متعلق الیکشن کمشن کا فیصلہ برقرار رکھا ،عدالت نے حکم دیا کہ حلقہ این اے75 ڈسکہ پورے حلقے میں الیکشن ہوں گے.عدالت نے الیکشن کمشن کے فیصلے کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست خارج کر دی ،سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو 10 اپریل کودوبارہ ڈسکہ میں الیکشن کروانے کا حکم دے دیا

Leave a reply