لاہور: غیرملکی شہریت کے الزام سے ایک بار سابق چیف جسٹس ثاقب نثاراس وقت میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں. اطلاعات کے مطابق سابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے غیر ملکی شہریت کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غیر ملکی شہریت لینے کا سوچ بھی نہیں سکتے، میرا جینا مرنا پاکستان کیلئے ہے۔

گارڈن ٹاؤن پر اپنی رہائش گاہ پرسابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ملاقات کے لئے آنے والے خواجہ طارق رحیم سمیت دیگر وکلاء سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مہمند ڈیم کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ڈیم کا مرحلہ وار کام ہورہا ہے، تعمیر پر پیش رفت ہو رہی ہے جبکہ مہمند ڈیم کے کام کی پیش رفت کو حکومت دیکھنا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کا مزید کہنا تھا کہ نومبر میں بھاشا ڈیم کی تعمیر کا کام شروع ہو جائے گا، ڈیم کی تعمیر کیلئے عوام کا پیسہ سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں محفوظ ہے۔ ڈیم کیلئے عوامی پیسے کی نگرانی سپریم کورٹ کر رہی ہے۔ثاقب نثار نے کہا کہ یہ حکومت ہرصورت ڈیم بناکررہے گی.

Shares: